Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا صحت کارڈ میں اربوں کی کرپشن کی جارہی ہے، اختیار ولی

Posted on
شیئر کریں:

خیبر پختونخوا صحت کارڈ میں اربوں کی کرپشن کی جارہی ہے، اختیار ولی

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے ترجمان اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ صوبے کے صحت کارڈ منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن کی جارہی ہے۔پشاور سے جاری بیان میں اختیار ولی خان نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے مرکز نے 500 ارب روپے خیبر پختونخوا کو دیے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو وفاق سے انتشار، جلسوں اور اسلام آباد پر چڑھائی کیلیے پیسے نہیں دیں گے۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ کے پی حکومت کو عوامی بہبود کے لیے نہیں، مہنگی گاڑیوں کے لیے پیسے چاہئیں، صحت کارڈ میں اربوں روپے کی کرپشن کی جارہی ہے۔اختیار ولی نے یہ بھی کہا کہ 34 میں سے 24 یونیورسٹیاں مالی اور انتظامی طور پر دیوالیہ ہوچکی ہیں۔

 

میاں افتخارحسین اے این پی کے صوبائی صدر منتخب، نئی صوبائی کابینہ تشکیل

پشاور(سی ایم لنکس)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی کونسل اجلاس میں خیبر پختونخوا میں پارٹی کی نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی۔باچا خان مرکز کے مطابق میاں افتخار حسین اے این پی کے صوبائی صدر منتخب ہوئے ہیں، جبکہ سید عاقل شاہ صوبائی سینئر نائب صدر، حسین شاہ خان جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔ اکبر ہوتی اے این پی کے صوبائی سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کیے گئے ہیں۔کونسل اراکین نے اتفاق رائے سے نئی کابینہ کی منظوری دے دی۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
88202