Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا اسمبلی: 30 مخصوص نشستوں میں سے 26 پی ٹی آئی کو ملنے کا امکان

Posted on
شیئر کریں:

خیبر پختونخوا اسمبلی: 30 مخصوص نشستوں میں سے 26 پی ٹی آئی کو ملنے کا امکان

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ) خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی 30 نشستوں میں سے 26 پی ٹی آئی کو ملنے کا امکان ہے۔ آزاد اراکین کی سنی اتحادکونسل میں شمولیت کے بعد پی ٹی آئی کو خواتین کی 26میں سے 21 اور اقلیتوں کے 4میں سے 3 نشستیں مل سکتی ہیں۔ سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کے بعد تحریک انصاف کے وکلاء نے ہائی کورٹ میں زیر سماعت پارٹی بحالی اور مخصوص نشستوں کیلئے دائردرخواست کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی جسے عدالت منظور کرلیا۔

خواتین اور غیرمسلموں کے لئے مختص قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے امیدواران انتخابی اخراجات کے گوشوارے 21 فروری تک جمع کروا سکتے ہیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(سی ایم لنکس)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ خواتین اور غیرمسلموں کے لئے مختص قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے امیدواران کے لیے انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 21 فروری مقرر ہے۔منگل کو یہاں ترجمان الیکشن کمیشن اپنے ایک بیان میں کہا کہ خواتین اور غیرمسلموں کے لئے مختص قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے ایسے تمام امیدواران جن کا نام حتمی فہرست (فارم-33) میں موجود ہے، کی توجہ اس جانب مبذول کروائی جاتی ہے کہ انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ21 فروری مقرر ہے،لہذا خواتین اور غیرمسلموں کی مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ انتخابی اخراجات کے گوشوارے(فارم-C) متعلقہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں مقرر تاریخ کے اندر جمع کروائیں، بصورت دیگر مخصوص نشستوں کے امیدواران کی کامیابی کا نوٹیفکیشن اس وقت تک جاری نہیں کیا جائے گا جب تک انتخابی اخراجات کا گوشوارہ(فارم-C) جمع نہیں کروائیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
85531