Chitral Times

Jun 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختوخوا ٹورازم ایکٹ 2019 صوبائی اسمبلی سے پاس، سیاحت کے فروع میں مددگارہوگا.عاطف

Posted on
شیئر کریں:

ایکٹ سینئر صوبائی وزیر برائے سیاحت و ثقافت عاطف خان نے پیش کیا۔
ایکٹ نئے سیاحتی مقامات کے قیام، سیاحت کی مارکیٹنگ،انتظام اور مربوط سیاحتی زونز کے قیام کے لیے قانونی فریم ورک فراہم کریگا.
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )‌خیبرپختونخوا اسمبلی نے ٹورزم ایکٹ 2019 بھاری اکثریت سے منظور کرلیا۔ ایکٹ سینئر صوبائی وزیر برائے سیاحت وثقافت عاطف خان نے پیش کیا۔ خیبرپختونخوا ٹورزم ایکٹ 2019 نئے سیاحتی مقامات کے قیام، سیاحت کی مارکیٹنگ،انتظام اور مربوط سیاحتی زونز کے قیام کے لیے قانونی فریم ورک فراہم کریگا۔ایکٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے زریعے پرائیویٹ سرمایہ کے فروغ میں بھی مدد فراہم کریگا۔ایکٹ کے تحت وزیراعلی خیبر پختوخوا کی زیرصدارت صوبائی سیاحت کی حکمت عملی وضع کرنے کے لئے صوبائی سیاحت حکمت عملی بورڈ بنایا جائے گا۔سٹریٹیجی بورڈ سیاحت کے حوالے سے اہداف،فروغ ترقیاتی کاموں اور خلاف ورزی کے متعلق فیصلے کرے گا۔صوبے میں ثقافت کے تحفظ، سیاحت کے فروغ، سیاحت کے کاروبار سے متعلق لائسنسنگ و رجسٹریشن کے لیے خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹوررزم اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔اتھارٹی کے زیرانتظام مربوط سیاحتی زونز کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ٹورزم زونز، انڈسٹریل زونز اور ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز کے ماڈل پر بنائیں جائیں گے۔اتھارٹی مالی و انتظامی اختیارات اور اہم امور پر فیصلہ کرے گی۔ٹوارزم کارپوریشن کے ملازمین کو سکروٹنی کمیٹی کے عمل سے گزرنا ہو گا۔ایکٹ کے تحت ٹوارزم زون قائم کئے جائیں گے۔ٹوارزم زون میں ہوٹل سڑکوں اور پمپس اور دیگر چیزوں کے لیے مقامات مختص ہونگے۔ ٹورازم پولیس کا قیام بھی عمل میں لایا جائیگاجو سیاحوں کی سہولت کے لئے سیاحتی مقامات پر تعینات کئے جائینگے۔ٹوارزم پولیس سیاحتی مقامات پر خلاف وزری کے خلاف ایکشن لے گی۔لائسنس نہ لینے پر 5 لاکھ بے قاعدگیوں پر ایک لاکھ،گندگی پھیلانے پر ایک لاکھ جرمانہ مختص ٹورازم زون میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 50 ہزار مختص جگہ کو دیگر کاموں کے لیے استعمال کرنے پر 5 لاکھ جرمانہ ہوگا۔بغیر اجازت کے درخت کاٹنے پر 50ہزار جرمانہ ہوگا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
26705