Chitral Times

Jun 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا ہائی ویز کونسل نے پختونخوا ہائی ویزاتھارٹی کے سالانہ بجٹ برائے مالی سال2022-23 کی صوبائی کابینہ کو پیش کرنے کی منظوری دے دی

Posted on
شیئر کریں:

خیبرپختونخوا ہائی ویز کونسل نے پختونخوا ہائی ویزاتھارٹی کے سالانہ بجٹ برائے مالی سال2022-23 کی صوبائی کابینہ کو پیش کرنے کی منظوری دے دی

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) خیبرپختونخوا ہائی ویز کونسل نے پختونخوا ہائی ویزاتھارٹی کے سالانہ بجٹ برائے مالی سال2022-23 کی صوبائی کابینہ کو پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ بجٹ کا مجموعی تخمینہ 19 ارب41 کروڑ روپے ہے ۔یہ منظوری پیرکے روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت خیبرپختونخوا ہائی ویز کونسل کے 21 ویں اجلاس میں دی گئی ۔ کونسل نے خیبرپختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کی زیر نگرانی سڑکوں کی مینٹننس کیلئے مجوزہ مینٹننس پلان 2022-23 کی بھی منظوری دے دی ہے جس کے تحت مختلف ہائی ویز کی بہتری و بحالی پر 1.7 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ کونسل اجلاس میں مختلف سڑکوں کو اضلا ع سےصوبے کو منتقل کرنے اورپختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کی استعداد کارکو بڑھانے کیلئے نئی پوسٹوں کی تخلیق کی بھی منظوری دی گئی ۔

 

اجلاس کو صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کے نئے ترقیاتی منصوبوں کے بارے بریفینگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ترقیاتی پروگرام میں پانچ نئے منصوبے شامل کئے گئے ہیں جن میں مدین تا کالام سڑک کی تعمیر ،انڈس ہائی وے تا بنوں 26 کلومیٹر سڑک کی ڈویلاائزیشن ،ڈی آئی خان میں دریا خان روڈ پر آر سی سی پل کی تعمیر، شہیدہ سر تا ایتا خوار ، سرکلہ تا برتیراج سڑک کی تعمیر اور بٹارہ تا شانگرہ روڈ کی بہتری اوردریائے سندھ پر کلر کوٹ بریج پر اپروچ روڈز کی تعمیر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تیزرفتار ترقیاتی پروگرام کے تحتبرنگ(باجوڑ) تا سوات موٹروے 61 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کا منصوبہ شامل کیا گیا ہے جس کا تخمینہ لاگت 5 ارب روپے ہے ۔

 

اس موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان نے متعلقہ حکام سے گزشتہ مالی سال کے دوران ترقیاتی بجٹ کی یوٹیلائزیشن کی رپورٹ بھی طلب کی ہے اور کہا ہے کہ پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کے تحت جتنے بھی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ان کی بروقت تکمیل کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے تاکہ عوام بلا تاخیر ان منصوبوں سے مستفید ہوں ۔ اُنہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت مواصلات کے شعبے کی بہتری پر خطیر وسائل خرچ کر رہی ہے جس کا مقصد روڈ انفراسٹرکچر کو عوام کی توقعات اور ضروریات کے مطابق بنانا ہے ۔صوبائی وزیر برائے ماحولیات و جنگلات اشتیاق ارمڑ ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان ، سیکرٹری مواصلات ادریس خان ،منیجنگ ڈائریکٹر پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی احمد نبی سلطان اور کونسل کے دیگر اراکین نے اجلاس میں شرکت کی ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
67307