Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا کے صحت کارڈ پروگرام میں اسلام آباد اورراولپنڈی کے 19 ہسپتال بھی شامل کرلئے گئے

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے صحت کارڈ منصوبے جس میں صوبے کے مستقل شہریوں کو سالانہ 10 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس دی گئی ہے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے جدید صحت سہولیات سے آراستہ 19 ہسپتال شامل ہو گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے وہ شہری جو اسلام آباد یا راولپنڈی میں رہائش پذیر ہیں کسی بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں داخلے کی صورت میں باآسانی اپنا قومی شناختی کارڈ دکھاکر مفت علاج معالجہ کرا سکیں گے۔ صحت کارڈ پلس کے پینل پر شامل ہونے والے اسلام آباد کے 9 ہسپتالوں میں اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال، اسرا اسلامک فاونڈیشن جنرل لمیٹڈ، رفاء انٹرنیشنل ہسپتال، اسلام آباد انٹرنیشنل ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر، نوری ہسپتال، ایچ بی ایس ٹرسٹ، زوبیہ ہسپتال، میڈیکے کارڈیک سینٹر اور راول فاؤنڈیشن شامل ہیں جبکہ راولپنڈی کے 10 ہسپتالوں میں اسلامک انٹرنیشنل میڈیکل کالج ٹرسٹ، حیات ولی ہسپتال، الخدمت راضی ہسپتال سیدپور، الشہباز میڈیکل کمپلیکس ہسپتال، آل سید ہسپتال، فرینڈز ویلفیئر ٹرسٹ ہسپتال، عباسی ہسپتال، بلال ہسپتال، عیشہ کڈنی سینٹر اور میگا میڈیکل سینٹر شامل ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
44648