Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف اسامیوں کیلےقابلیتی ٹیسٹ کے انعقاد کا اعلان کردیا

Posted on
شیئر کریں:

 خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف اسامیوں کیلےقابلیتی ٹیسٹ کے انعقاد کا اعلان کردیا

 

پشاور (چترال ٹایمزرپورٹ) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے لیکچرار اردو (مرد)، اسسٹنٹ رجسٹرار، اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر، اسسٹنٹ فارسٹ انجنئیر، اسسٹنٹ فارسٹ جینیٹیسسٹ،اسسٹنٹ فارسٹ ایکولوجسٹ، اسسٹنٹ فارسٹ کیمسٹ اور انسپکٹر (وزن اور پیمائش) کی آسامیوں کے لئے قابلیتی ٹیسٹ 18 اپریل تا 27 اپریل (ماسوائے ہفتہ و اتوار) منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے، امتحانی مراکز اوررول نمبرز سلپس کی تفصیلات خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے، اگر کسی امیدوار کو اپنے ٹیسٹ کے حوالے سے ویب سائٹ، ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے معلومات حاصل نہ کر سکیں تو ٹیسٹ کے انعقاد سے پہلے درج ذیل نمبرات 9214132 9212897, 091-9213750 اور 9213563 پر رابط کر سکتے ہیں، اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

پی ایم ایس گروپ کے چارافسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

پشاور (چترال ٹایمزرپورٹ)حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں پی ایم ایس گروپ کے چار افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان (ایف اینڈ پی) مردان نیک محمد پی ایم ایس (بی ایس -18) کو تبدیل کرکے انکو بحیثیت ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پشاور تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر خیبرپختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی مس حمیرا محمود (بی ایس -18)کی بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایف اینڈ پی) ہری پور، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ معدنی ترقی عبدالنصیر (بی ایس -17)کی بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایف اینڈ پی) باجوڑ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (آر اینڈ ایچ آر) مردان مس سارہ (بی ایس-17) کی بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی مردان تعیناتی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
60118