Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی اور جاز مسافر کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Posted on
شیئر کریں:

خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی اور جاز مسافر کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اورجاز مسافرکا صوبے میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کو ون ونڈو آپریشن جیسی سہولیات کی فراہمی کیلئے مشترکہ طور پر اقدامات اٹھانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی محمد بختیار خان اور جاز مسافر کے سی ای او سجاد خان موجود تھے۔ مفاہمتی یادداشت کا مقصدخطے میں سیاحت کو فروغ دینے کیساتھ ساتھ ذمہ دارانہ سیاحت، مناسب معلومات، مسافروں کی حفاظت اور راحت کو یقینی بنانے پر مرکوز کرنا ہے۔ خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی اور جاز مسافر مستقبل میں ایک ساتھ مل کر متبادل مقامات کی نشاندہی کریں گے اور موبائل ایپ اور ویب سائٹ کے ذریعے مقبول سفری مقامات کی ریئل ٹائم فوٹیج پیش کریں گے جو سیاحوں کو خطے کی قدرتی خوبصورتی کا دلکش تجربہ فراہم کرے گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ٹورازم اتھارٹی محمد بختیار خان نے مقامی سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبوں کو بڑھانے کیلئے حکومتی عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے اور آگے بڑھانے میں نجی شعبے کی شمولیت میں سہولت فراہم کرنے کیلئے حکومتی کاوشوں کا بھی اجاگر کیا۔

KPCTA Pic 3

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
74026