Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا میں 27 جنوری سے بارشوں اور بالائی اضلاع میں برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان۔ٹریفک متاثرہونے کا خدشہ، سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پی ڈی ایم اے

شیئر کریں:

خیبرپختونخوا میں 27 جنوری سے بارشوں اور بالائی اضلاع میں برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، ٹریفک متاثرہونے کا خدشہ، سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پی ڈی ایم اے

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) محکمہ موسمیات کے مطا بق طویل خشک موسم کے بعد بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں27 (رات ) سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونگی جو31 جنوری تک بالائی علاقوں پر موجود رہیں گی۔ جس کے باعث گلگت بلتستان/کشمیر: 27(رات) سے31جنوری کے دوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں وقفے وقفے سےہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،

خیبر پختونخوا میں 27(رات) سے31جنوری کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد ، مانسہرہ،ہری پور، کوہستان ، شانگلہ، بونیر، کرک، پشاور،چارسدہ، نوشہرہ،صوابی، بونیر، باجوڑ،کرم ، وزیرستان ،کوہاٹ اوربنوں میں وقفے وقفے سےہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے
اسی طرح پنجاب/اسلام آباد میں 27(رات) سے31جنوری کے دوران اسلام آباد اور خطۂ پوٹھوہار میں وقفے وقفے سےہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اس دوران ، مری اورگلیات میں بھی وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ 30 / 31 جنوری کو بھی گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، نارووال، منڈی بہاوالدین، میانوالی اورسرگودھا میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع۔ صوبہ کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہے گی۔
بلوچستان میں 28 اور29جنوری کو کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، بارکھان اور مکران کے ساحلی علاقوں میں وقفے وقفے سےہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے
سندھ صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
اس دوران مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں برفباری سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے ۔ بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی
بارش پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بارانی علاقوں میں فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

 

دریں اثنا پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیاہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد قیصر بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی۔ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت ہے۔ شہری علاقوں میں دھند میں کمی کا امکان ہے ۔حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاتی تدابیر کی ہدایت کردی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے۔کہ حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں۔اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اورسڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔ اورحساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔اس دوران ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔ ۔بارشوں اور  برفباری کا سلسلہ31 جنوری تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے  ۔سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

 

chitraltimes weather 27jan 24


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
84552