Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا میں گندم کی خریداری کا پہلا مرحلہ شفاف طریقے سے خوش اسلوبی کے ساتھ اور مقررہ اہداف کے مطابق مکمل ہوگیا ہے۔ صوبائی وزیرخوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو

Posted on
شیئر کریں:

خیبرپختونخوا میں گندم کی خریداری کا پہلا مرحلہ شفاف طریقے سے خوش اسلوبی کے ساتھ اور مقررہ اہداف کے مطابق مکمل ہوگیا ہے۔ صوبائی وزیرخوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)صوبائی وزیرخوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گندم کی خریداری کا پہلا مرحلہ شفاف طریقے سے خوش اسلوبی کے ساتھ اور مقررہ اہداف کے مطابق مکمل ہوگیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گندم خریداری حوالے سے اپنے جاری ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ گندم کی خریداری میں کرپشن کی باتیں کرنے والے خود بد عنوان ہیں اسی لئے شفاف انداز میں گندم کی خریداری کا عمل ان سے ہضم نہیں ہو رہا۔ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ گندم کی خریداری میں پارٹی اور رشتہ داری سب کو بالائے طاق رکھا تھا اسی لئے خریداری کے عمل میں کرپٹ ٹولے کی چیخیں نکل گئی ہیں تاہم چیخنے والے چیختے رہے مگرچور دروازے سے کسی کو اندر آنے نہیں دیا گیا۔وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ وزارت بانی پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ کی امانت ہے اور اس کا خیال امانت ہی کی طرح رکھا ہوا ہے،نہ خود کسی بھی قسم کی کرپشن کی ہے اور نہ ہی کسی کو کرنے کی اجازت ہے،کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا چاہے اس کیلئے وزرات ہی کیوں نہ چلی جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
89632