Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا حکومت  تمام نجی تعلیمی اداروں کو پراپرٹی فیکسڈ ٹیکس سے استثنیٰ دینے اور    1000 روپے سے کم فیس وصول کرنے والے نجی اسکولوں کو بھی پراپرٹی ٹیکس میں چھوٹ دینے کی تجویز ہے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

شیئر کریں:

خیبرپختونخوا حکومت  تمام نجی تعلیمی اداروں کو پراپرٹی فیکسڈ ٹیکس سے استثنیٰ دینے اور
1000 روپے سے کم فیس وصول کرنے والے نجی اسکولوں کو بھی پراپرٹی ٹیکس میں چھوٹ دینے کی تجویز ہے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیم دوست اقدام اٹھاتے ہوئے کارپوریشن ایریا کی حدود سے باہر تمام نجی تعلیمی اداروں کو پراپرٹی فیکسڈ ٹیکس سے استثنیٰ دینے کی تجویز دی ہے جبکہ 1000 روپے سے کم فیس وصول کرنے والے نجی سکولوں کو بھی پراپرٹی ٹیکس چھوٹ میں بھی تجویزہے۔ یہ فیصلہ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم اور پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹورک کے نمائندہ وفد کے خصوصی اجلاس میں ہوا۔ اجلاس میں پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹورک کے سید انس تکریم اور فضل اللہ دودزئی نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم اور پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹورک کے درمیان نجی تعلیمی اداروں پر فکسڈ ٹیکس پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں پر ڈھائی روپے فی مربع فٹ پراپرٹی ٹیکس کی بجائے بہت ہی کم ٹیکس لگایا گیا ہے تاکہ صوبے میں تعلیم کو فروغ حاصل ہو۔ مزمل اسلم نے کہا کہ نجی پرائمری اسکولوں کیلئے چار مختلف کیٹگریز اے، بی سی اور ڈی مرتب کئے گئے ہیں جس کی ٹیکس بالترتیب بہت ہی کم 40 ہزار، 30ہزار، 20 ہزار اور 10 ہزار روپے مقرر ہیں۔ اسی طرح نجی مڈل سکولوں کیلئے اے کیٹیگری فکسڈ ٹیکس 50ہزار اور ڈی کیٹیگری کی صرف 20 ہزار روپے ہیں جبکہ نجی ہائی اسکولوں کیلئے اے کیٹیگری فکسڈ پراپرٹی ٹیکس ایک لاکھ روپے اور ڈی کیٹیگری کیلئے 30 ہزار روپے ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ نجی ہائیر سکینڈری سکولوں کی فکسڈ ٹیکس اے کیٹیگری کیلئے 150 ہزار روپے اور ڈی کیٹیگری کیلئے صرف چالیس ہزار روپے ہیں۔ مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے اس بجٹ کو تعلیمی دوست بناتے ہوئے نجی تعلیمی اداروں کو ریلیف دیا ہے نجی تعلیمی ادارے پہلے یہ ٹیکس پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ڈھائی روپے فی مربع فٹ کے حساب سے دیتے جو زیادہ بنتا تھا اب انکا یہ ٹیکس کم کرکے فکسڈ کیٹگری وائز بنایا گیا ہے جس سے تعلیم کو صوبے میں فروغ حاصل ہوگا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
89722