Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ایمازون ویب سروسز کے درمیان کلاؤڈ ٹیکنالوجی کے استعمال کو دریافت کرنے اور مقامی حکومتوں کے اہلکاروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

Posted on
شیئر کریں:

خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ایمازون ویب سروسز کے درمیان کلاؤڈ ٹیکنالوجی کے استعمال کو دریافت کرنے اور مقامی حکومتوں کے اہلکاروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

پشاور (چترال ٹائمز رپور ٹ) خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (KPITB) نے اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں خیبر پختونخوا حکومت کے اداروں کو ڈیجیٹلائز کرنے کی جانب اپنے سفر کو آگے بڑھانے کے لیے ایمزون ویب سروسز کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کر دئیے جس کے تحت کم لاگت کے ساتھ کارکردگی، افادیت اور سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لیے کلاؤڈ ٹیکنالوجی کے استعمال کو سمجھنے اور اس کے استعمال کے قابل بنانے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ایم ڈی ڈاکٹر علی محمود کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل دنیا میں جانا خیبر پختونخواہ اور پاکستان کی وسیع تر معیشت کو آگے بڑھانے میں مدد دے رہا ہے، اور یہ اقدام ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن مشن پر توجہ مرکوز کرنے میں بھی معاون گا۔

 

اس موقع پر ڈاکٹر علی نے کہا کہ موجودہ دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بہت زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہے انفارمیشن ٹیکنالوجی‘کی اصطلاح دنیا میں ٹیکنالوجی کی تمام ترقیوں کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔ بہت سارے تکنیکی آلات جیسے کہ کمپیوٹر، انٹرنیٹ، ویب سائٹس، ای کامرس، ای میل، سیل فون، کریڈٹ کارڈز، او ر اے ٹی ایم مشینیں،انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کا حصہ ہیں۔ آج سب کچھ بٹن دبانے سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ چاہے آپ معلومات کا حصہ چاہتے ہیں یا میلوں کے فاصلے سے کال وصول کرتے ہیں، یہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ممکن ہے۔ صرف ایک سیکنڈ کے ایک حصے میں، آپ لاکھوں ویب سائٹس کو تلاش کرنے، ڈیٹا اکٹھا او ر منظم کرنے، سینکڑوں لوگوں سے جڑنے او ر دنیا بھر میں معلومات کا اشتراک کرنے کے لیے بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں جدید ترقی جیسے کہ ای کامرس کے زریعے، ہم صرف کمرے میں بیٹھ کرضروری اشیاء او ر ہر چیز آن لائن خرید سکتے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
67600