Chitral Times

Jun 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بروز پیر طلب، مالی سال2022-23کا بجٹ پیش کیا جائے گا

Posted on
شیئر کریں:

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بروز پیر طلب، مالی سال2022-23کا بجٹ پیش کیا جائے گا

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) گورنر خیبرپختونخوا نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 9 کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کا اجلاس 13 جون 2022 بروز پیر سہ پہر تین بجے صوبائی اسمبلی کی عمارت واقع خیبر روڈ پشاور میں طلب کرلیا ہے اس امر کا اعلان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ خیبر پختونخواسے جاری اعلامیے میں کیا گیا دریں اثناء صوبائی بجٹ کے حوالے سے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ایک اعلامیے جاری کیا گیا جس کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا سالانہ بجٹ برائے مالی سال 2022-23 صوبائی اسمبلی میں 13جون بروز پیر سہ پہر تین بجے پیش کیا جائے گا۔

 

گورنر خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد چار بلز خیبرپختونخوا کی صوبائی لیجسلیچر کے ایکٹس کے طور پر شائع

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) خیبر پختونخوا میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز ریفارمز (ترمیمی) بل،خیبر پختونخوا نوادارات (ترمیمی) بل،خیبر پختونخوا بچوں کا تحفظ و بہبود (ترمیمی) بل اورخیبرپختونخوا میڈیکل ریلیف انڈومنٹ فنڈ بل 2022 خیبر پختونخوا اسمبلی سے پاس ہونے اور گورنر خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد مذکورہ بلز خیبرپختونخوا کی صوبائی لیجسلیچر کے ایکٹس کے طور پر شائع کئے گئے ہیں۔ اس امر کا اعلان خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ چار الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62175