Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخواکے پانچ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، پارکوں اورتفریحی مقامات کی تعمیر، وغیرہ کیلیے 97 ارب روپے مالیت کے کی ایوالویشن رپورٹ منظور کر لی گئی 

Posted on
شیئر کریں:

خیبرپختونخواکے پانچ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، پارکوں اورتفریحی مقامات کی تعمیر، وغیرہ کیلیے 97 ارب روپے مالیت کے کی ایوالویشن رپورٹ منظور کر لی گئی

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) خیبرپختونخواکے پانچ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، پارکوں اورتفریحی مقامات کی تعمیر، نکاسی آب اور کوڑ ا کرکٹ کومناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے اور دیگر شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے شروع کئے جانے والے 97 ارب روپے مالیت کے خیبرپختونخوا سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ(KPCIP) کے تحت مختلف پیکجز کی تکنیکی اور مالیاتی بولیوں (ٹیکنکل اینڈ فنانشل بڈز ) کی ایوالویشن رپورٹ منظور کر لی گئی ہیں۔ منصوبے کے پیکج ون کے تحت ایبٹ آباد، کوہاٹ، مردان، مینگورہ اور پشاور میںتفریحی مقامات کے قیام پر آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں کام کا باضابطہ اجراءکر دیا جائے گا۔ یہ بات بدھ کے روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت خیبرپختونخوا سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک اجلاس میں بتائی گئی ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان ،متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کو منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے بریفینگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ منصوبے کے پیکج ٹو کے تحت ایبٹ ، کوہاٹ اور پشاور میں واٹر سپلائی سکیموں کی تعمیر جبکہ پیکج تھری کے تحت مردان اور کوہاٹ میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیرکیلئے بھی تکنیکی اور مالیاتی بولیوں کی ایولویشن رپورٹ منظور کر لی گئی ہے اور ان منصوبوں پر مشترکہ سروے اور انونٹری 5 ستمبر 2022 سے شروع ہو گی جس کی تکمیل کے بعد ان منصوبوں پر بھی کام کا باضابطہ اجراءکردیا جائے گا۔

 

واٹر سپلائی سکیموں میں ایبٹ آباد میں واٹر ڈسٹربیوشن نیٹ ورک اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ جبکہ کوہاٹ اور پشاور میں واٹر ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک شامل ہیں۔ اسی طرح پیکج فور کے تحت مینگورہ واٹر سپلائی سکیم کی تکنیکی اور مالیاتی بولیوں کی ایوالویشن رپورٹ منظور کر لی گئی ہے۔سکیم کا مشترکہ سروے اور انونٹری رواں ماہ کے آخر تک شروع کر دی جائے گی ۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ مینگورہ واٹر سپلائی سکیم کیلئے درکار اراضی پر سیکشن 11 کا نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر اگلے ہفتے زمین مالکان میں فنڈز کی تقسیم شروع کردیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر خیبرپختونخوا سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ کو عوامی فلاح کا ایک بہترین منصوبہ قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کومنصوبے کے مختلف پیکجز پر مقررہ ٹائم لائن کے مطابق عملی کام کا اجراءیقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ متعلقہ حکام اس سلسلے میں مکمل شیڈول بنا کر پیش کریں ۔ اُنہوںنے واضح کیا کہ منصوبے کے تحت مختلف پیکجز پر کام کا باضابطہ سنگ بنیاد اُسی صورت میں رکھا جائے گاجب مشینری متعلقہ سائٹ پر موبلائز کر دی جائے گی ۔ اُنہوںنے واضح کیا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی تاخیر اور سستی کی گنجائش موجود نہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ یہ صوبائی حکومت کا اہم منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں خاطر خواہ بہتری آئے گی اور عوام کو تفریحی پارکس کے علاوہ شہری سہولیات بھی میسر آئیں گی ۔

 

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر ٹانک میں سیلاب سے ہونے والی نقصانات کے باعث ضلع میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر ٹانک میں سیلاب سے ہونے والی نقصانات کے باعث ضلع میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ وزیر اعلی نے ٹانک کی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو حکام کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں امدادی کارروائیاں عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں اور ریسکیو سرگرمیوں کے لئے تمام سرکاری مشینری کو بھر پور طور پر متحرک کیا جائے اوراس مقصد کے لئے تمام وسائل ترجیحی بنیادوں پر بروئےکار لائےجائیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور انہیں درکار سہولیات کی فراہمی کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلی نے کمشنر ڈی آئی خان اور ڈپٹی کمشنر ٹانک کو تمام ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کی خود نگرانی کرنے اور تمام متاثرین تک بروقت امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

 

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے اپر دیر کے علاقہ شلتلو میں سکول کے بچوں کا سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے افسوسناک واقعےپرافسوس کا اظہار

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے اپر دیر کے علاقہ شلتلو میں سکول کے بچوں کا سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے افسوسناک واقعےپرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں چار بچوں کے جاں بحق ہونے پر سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق بچوں کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

وزیر اعلی نے واقعے میں لاپتہ ہونے ایک بچے کی بحفاظت بازیابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور ریسکیو حکام کو بچے کی بازیابی کے لئے ہر ممکن کوشش یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ درایں اثناء وزیر اعلی نے سوات میں بھی سیلاب کی وجہ سے ایک بچی کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ وزیر اعلی نے جاں بحق ہونے والی بچی کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے جبکہ مختلف واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ صوبائی سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
65032