Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی اور ملاکنڈ یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Posted on
شیئر کریں:

خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی اور ملاکنڈ یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اکیڈمی اور سیاحتی صنعت کے روابط مضبوط کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے، ڈی جی ٹورازم اتھارٹی محمد بختیار خان کا ملاکنڈ یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی اور یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے مابین خیبرپختونخوا میں پائیدار سیاحت کے فروغ اور باہمی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی محمد بختیار خان اور وائس چانسلر ملاکنڈ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد موجود تھے جنہوں نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے کانووکیشن ہال میں “خیبرپختونخوا میں پائیدار سیاحت کے تعاون اور فروغ دینے”کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی ڈی جی ٹورازم اتھارٹی محمد بختیار خان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماحولیاتی طور پر ذمہ دار اور پائیدار سیاحت، سماجی و اقتصادی ترقی کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اکیڈمی اور سیاحتی صنعت کے روابط مضبوط کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی کی مدد سے صوبہ میں سیاحت کے میدان میں ترقی ممکن ہے۔

 

وائس چانسلر ملاکنڈ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹررشید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قدرت کے حسین مناظراور سیاحتی مقامات موجود ہیں اور خاص کر ملاکنڈ ڈویژن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں سیاحتی مقامات کثیر تعداد میں موجود ہیں۔ صوبہ خیبرپختونخوا میں قدرتی مناظر اور اپنے منفرد ثقافتی ورثہ کی بنیاد پر سیاحت کی ترقی کیلئے بہترین مواقع میسر ہیں اور وقت کی ضرورت ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سیاحت کے شعبے کی ترقی کیلئے ماحول دوست طرز عمل کو اپناتے ہوئے مل کر آگے بڑھے اور اپنا کردار ادا کریں۔ سیمینار سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سافٹ ویئرانجینئرنگ ڈاکٹر خلیل اللہ نے بھی سیاحت کی صنعت کی ترقی کیلئے ٹیکنالوجی سمیت مختلف موبائل ایپ، ویب سائٹس اورذرائع پر روشنی ڈالی۔سیاحتی مقامات کی خوبصورتی اور اس کے حسن کو برقرار رکھنے کیلئے ٹیکنالوجی کی مدد لی جا سکتی ہے۔ تقریب میں ڈائریکٹر آفس برائے تحقیق و جدت ڈاکٹر محمدعثمان، منیجر بزنس انکیوبیشن سنٹر فضل سبحان، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ ڈاکٹر عالم زیب، محمد حنیف خان، فیکلٹی ممبران اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔

chitraltimes kpcta and malakand university sign mou 1 chitraltimes kpcta and malakand university sign mou 2 chitraltimes kpcta and malakand university sign mou 4

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
74810