Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخواٹرانسمیشن اینڈ گرڈکمپنی کاسربراہ ڈیپوٹیشن پر تعینات کرنے کافیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

خیبرپختونخواٹرانسمیشن اینڈ گرڈکمپنی کاسربراہ ڈیپوٹیشن پر تعینات کرنے کافیصلہ
سٹاف تقرری،کمپنی کے قوائد وضوابط کے لئے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی خدمات لینے سمیت اہم فیصلے
کمپنی کے قیام سے صوبے میں بجلی کا نظام بہترہوگا،سیکرٹری توانائی کی زیرصدارت بورڈ آف ڈائریکٹرزکا اجلاس

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوامیں بجلی کے ترسیلی نظام کومزید بہترطریقے سے چلانے کے لئے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قائم ہونے والی خیبرپختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ گرڈکمپنی(KPT&GC)کے سربراہ چیف ایگزیکٹو آفیسرCEO کی تقرری کے لئے توانائی شعبے سے وابستہ متعلقہ فیلڈ کے حامل کسی بھی تجربہ کار سینئرآفیسرکوDeputationپرتعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔صوبائی حکومت نے نئی کمپنی کے قیام کے لئے96ملین روپے کے فنڈزکی پہلے ہی منظوری دی تھی جس سے کمپنی کے لئے ایمرجنسی سٹاف کی تقرری اوردفتر کے قیام کے لئے بلڈنگ کا انتخاب کیاگیا ہے۔نئی کمپنی کے قوائد وضوابط کی تیاری کے لئے چارٹرڈ آف اکاؤنٹنٹ کی خدمات لینے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ اس سلسلے میں KPT&GC کے ساتویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس زیرصدارت چیئرمین بورڈسیکرٹری توانائی وبرقیات سیدذوالفقارعلی شاہ منعقد ہوا۔اجلاس میں کمپنی کے قائمقام چیف ایگزیکٹو سپیشل سیکرٹری تاشفین حیدر،ایڈیشنل سیکرٹری توانائی عبدالحسیب خان،چیف ایگزیکٹو پیڈوانجینئرنعیم خان،مشیرتوانائی انجینئرطلاء محمدکے علاوہ دیگربورڈممبرزمحکمہ خزانہ کے نمائندے، محکمہ پلاننگ کے سینئرچیف آفیسر ارباب فیض محمد،ڈپٹی سیکرٹری توانائی اعجازخان نے شرکت کی۔

 

اجلاس میں چیئرمین بورڈ کو کمپنی کے قیام کے بارے میں ہونے والی پیشر فت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں کمپنی کے قیام سے متعلق وفاقی اداروں NEPRAاورNTDCکے ساتھ بجلی کے ترسیل کے نظام سے متعلق درپیش مسائل اورصوبے میں جاری توانائی منصوبوں سے پیداہونے والی بجلی کو نئے سسٹم میں شامل کرنے کے بارے میں اہم امورپرگفتگوکی گئی۔اسی طرح عالمی بینک کے تعاون سے کمپنی کے قیام اوراسکے انتظامی ڈھانچے کو تشکیل دینے سے متعلق ادارے کی جانب سے جلد اعلامیہ جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں نئے چیف ایگزیکٹوکی تعیناتی کے لئے کسی بھی تجربہ رکھنے والے آفیسرکو ڈیپوٹیشن پرتقرری کرنے اورسٹاف کی تقرریوں کے لئے بھی طریقہ کارپر غورکیا گیا اوراہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں چیئرمین بورڈسیکرٹری توانائی سید ذوالفقارعلی شاہ نے ٹرانسمیشن کمپنی کے قیام کو صوبے کے بجلی کے نظام کی بہتری کی طرف ایک سنگ میل قراردیااوراس عزم کا اعادہ کیاکہKPٹرانسمیشن اینڈ گرڈ کمپنی جلد ہی پیڈوکے مکمل ہونے والے منصوبوں سے پیداہونے والی سستی بجلی کواپنے نظام سے ترسیل کرکے نئی تاریخ رقم کرے گی جوصوبے اوراسکے عوام کے لئے ایک اعزاز سے کم نہیں ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
76037