Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خودکشی حرام ہے، سلطان نگاہ شاہ کی نئی کتاب شائع ھو گئی۔ تحریر:ذوالفقارعلی شاہ

شیئر کریں:

خودکشی حرام ہے، سلطان نگاہ شاہ کی نئی کتاب شائع ھو گئی۔ تحریر:ذوالفقارعلی شاہ

 

زندگی اللہ تعالی کی طرف سے انسان کے لئے بڑی نعمت ہے۔ اور عطیہ خداوندی ھے۔ اس دنیا میں زندگی فانی ہے اور پر انسان کو موت کا مزہ چھکنا ھے۔البتہ زندگی اور موت کے بارے میں صرف اللہ تعالی ھی علم رکھتا ے یہی وجہ ہے کہ زندگی لینے کا اختیار بھی زندگی دینے والے کے پاس ھے۔یہی وجہ ہے کہ اسلام میں اپنی زندگی اپنے ہاتھ سے خاتمہ کر نے آور خود کشی کو حرام قرار دیا گیا ہے۔ خودکشی کے واقعات پاکستان سمیت دنیا کے کونے کونے میں رونما ہو تے رھتے ہیں آس کے کئی وجوہات بھی سامنے آتے رہتے ہیں لیکن بدقسمتی سے گزشتہ دس پندرہ سالوں سے خیبر پختونخواہ کے ضلع چترال میں خود کشی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے اور خاص کر یہ رجحان نوجوان مرد خواتین میں زیادہ ھے۔۔جبکہ ایک سال کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان طلبا و طالبات مرد خواتین اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر چکے ہیں۔

معاشرے کے اندر موجود اس غیر اسلامی معاشرتی، نفسیاتی بیماریوں سے متعلق اعلی سطح پر تحقیق کئے گئے شعور اجاگر کرنے کیلیے سیمینار مباحثے کا اھتمام کیا جاتا ہے میڈیکل کیمپ لگائے جاتے ہیں مگر اس میں کوئی کمی نہیں ارھی بلکہ واقعات بڑھ رھے ہیں۔ ماہرین نفسیات اسلامک سکالر علمائے کرام دانشور اں رجحانات کو سوسائٹی کے اندر معاشی ناھمواری تربیت کا فقدان پسماندگی اور دیگر معاشرتی مسائل سے تعبیر کرتے ہیں حلانکہ چترال جو کہ رقبے کے لحاظ سے صوبے کا سب سے بڑا ضلع اور ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رھا ھے جبکہ شرح تعلیم بھی آن دونوں اضلاع میں سب سے زیادہ ہے۔ مگر اس کے باوجود معاشرے کے اندر خود کشی کے شرح میں اضافہ پورے علاقے کے لئے سخت تشویش کا باعث بنا ھوا ہے۔ ایسی صورت حال میں بونی اپر چترال سے تعلق رکھنے والے صاحب علم شخصیت محترم سلطان نگا ہ شاہ بے ایک جامع تحقیق سے بھر پور کتاب تصنیف کر کے نہ صرف اپنی ذمیداری پوری کی ھے بلکہ اسلامی نقطہ نظر سے ایک تاریخی کتاب لکھ کر نہ صرف اپنے علاقے بلکہ پوری معاشرے کے اصلاح کے حوالے سے نہایت گرانقدر خدمات انجام دیے ہیں جو یقینا اس بیماری میں کمی لانے میں مدد گار ثابت ہو گی۔ البتہ ضرورت اس امر کی ہے کہ سلطان نگا ہ صاحب نے خودکشی سے متعلق اپنی نوعیت کی ایک بہترین جامع کتاب لکھی ہے معاشرے کے اندر موجود تعلمی یافتہ افراد ضرور اس سے استفادہ کر ین آور خود کشی جیسے غیر اسلامی رجحانات سے معاشرے کو پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
79845