Chitral Times

Jun 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خواجہ سراؤں کیلئے ٹورازم کارپوریشن کے زیراہتمام ملکی تاریخ میں پہلی سفاری ٹرین کاانعقاد

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سراؤں کیلئے ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کی جانب سے پشاور صدر ریلوے سٹیشن سے اٹک خورد تک سفاری ٹرین سفر کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے سینئرجنرل منیجر سید حیات علی شاہ، انچارج ایونٹس اینڈ میڈیا حسینہ شوکت ، ٹورازم کارپوریشن کے عہدیداران ،ٹرانس ایکشن کی صدر فرزانہ ، جنرل سیکرٹری آرضو،سیکھ برادری کے چیئرمین رادیش سنگھ ٹونی ،تیمور کمال ، ظہور درانی اوردیگر موجود تھے، تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سراء کمیونٹی کیلئے خصوصی طور پر ٹورازم کارپوریشن اور پاکستان ریلوے کے باہمی تعاون سے سفاری ٹرین سفر کاانعقاد کیا گیا ، ٹرین صبح 9بجے پشاور کینٹ سٹیشن سے روانہ ہوئی جس کی روانگی سے قبل تمام مہمانوں کو میوزیک بینڈ بجا کر خوش آمدید کہا گیا، دوران سفرتمام خواجہ سراء تقریباً دو گھنٹے کے سفر میں خوب لطف اندوزہوئے ،اٹک خورد کے مقام پران کیلئے اونٹ سواری، پتنگ بازی ، فوک موسیقی، رسہ کشی اورآرچری کے مقابلے رکھے گئے تھے جبکہ انہوں نے دریائے کابل کے ساحل سمیت تاریخی اٹک خورد ریلوے سٹیشن کا دورہ بھی کیااور سیلفیاں بھی بنائی، اس موقع پر ساحل کے کنارے خوب پکنک منائی گئی ، ٹرین پشاور کینٹ ریلوے سٹیشن سے روانہ ہوئی جس میں دوران سفر اس ٹرین میں خصوصی طور پر لوگوں کو اس سفر کی تاریخی اہمیت ، ریلوے لائن کی دونوں جانب رہائش پذیر علاقوں اور تاریخ کے بارے میں تفصیلی معلومات دی گئی ،سینئر جنرل منیجر سید حیات علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ سراء کمیونٹی معاشرے کا حصہ ہیں اور ٹورازم کارپوریشن صوبہ میں ہر کمیونٹی کو باقاعدہ سپورٹ کرتی ہے، اس سے قبل خواتین، اقلیتی برادری اور فیمیلز کیلئے بھی سفاری ٹرین، کشتی رانی اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا ہے ، انچارج ایونٹس حسینہ شوکت نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ سراؤں کیلئے سفاری ٹرین کے انعقاد کا مقصد دنیا کو امن کا پیغام دینا ہے اور ان کیلئے خصوصی سفاری ٹرین کے انعقادکا مقصددیگر عوام کی طرح یہ بھی صوبہ کے سیاحتی مقامات سے روشناس ہوسکیں،ٹرانس ایکشن کی صدرفرزانہ نے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کی جانب سے خواجہ سراؤں کیلئے خصوصی ٹرین سفر کے انعقاد کو سراہا یہ پہلی دفعہ ہے کہ سرکاری سطح پر خواجہ سراؤں کو تفریحی مقامات کی سیر کرائی گئی ، انہوں نے کہاکہ صوبہ میں دیگر اداروں کو بھی ان کیلئے اس طرح کے اقدامات اور پروگرام تشکیل دینے چاہیے،ان کاکہنا تھا کہ محکمہ سیاحت کی جانب سے اس قسم کے پروگرامز کے انعقاد سے تفریح کے مواقع میسر ہوتے ہیں اور خاص کر خواجہ سراؤں کو صوبہ کے مختلف حسین مقامات کو دیکھنے کاموقع ملا ،ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے صوبہ کے خواجہ سراؤں کیلئے تفریحی سہولیات فراہم کرنا اچھا اقدام ہے ۔

tancegender safari train by tckp2 tancegender safari train by tckp23


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
2170