Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خواتین کو سیاسی دھارے میں شامل کرنے اور سیاسی شعبے میں مضبوط بنانے کی عرض سے مستوج میں سیاسی اور سماجی شخصیات کے لئے ایڈوکیسی پروگرام کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

خواتین کو سیاسی دھارے میں شامل کرنے اور سیاسی شعبے میں مضبوط بنانے کی عرض سے مستوج میں سیاسی اور سماجی شخصیات کے لئے ایڈوکیسی پروگرام کا انعقاد

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز)خواتین کی سیاسی عمل میں شرکت کوبڑھانے کی عرض سے قرمبرا اینڈ شندور ایریا ڈیویلپمنٹ ارگنائزیشن (قساڈو) کے زیر اہتمام اے۔کے۔ار۔ایس۔پی کے پراجیکٹ “بیسٹ فار ویر” کے مالی معاونت سے مستوج میں ایک اگاہی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں اپر چترال کے سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ چیئرمین قساڈو سعادت جان نے پروگرام کے شرکاء کو خوش امدید کہا۔ منیجر دلی مراد نے پروگرام کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد خواتین کو سیاسی طور پر باآختیار بنانے، سیاسی پارٹیز اور انتخابی سرگرمیوں میں حصہ داری سے متعلق اگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ادارہ یوتھ فورمز، مقامی تنظیمات، تعلیمی اداروں اور سماجی و مذہبی شخصیات کے ساتھ مختلف اوقات میں اگاہی پروگرامات منعقد کرواتے ہیں۔ تاکہ خواتیں کی حق رائے دہی کو یقینی بنایا جاسکیں۔ پروگرام میں مختلف سیاسی پارٹیز کے ضلعی و تحصیل کابینہ کے عہدیداراں نے شرکت کی۔

 

پروگرام سے شاہ وزیر لال، سید کوثر علی شاہ ص ، شیر افگن ، قاضی احتشام الدین ، عبدالحکیم ، حاجی زارولی شاہ زاہد ، سید قمرالدین ، نورعجم ، سید احمد حسین شاہ ، ظفر علی خان اور شیر نادر کے علاوہ دیگر شرکاء نے خطاب کئے اورپائیدار ترقی کی عمل کو اگے لے جانے کے لئے خواتین کو انتخابی دھارے میں شامل کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کے لئے خواتین کو سیاسی پہلووں سے اگاہی، سیاسی ڈھانچوں میں خواتین کی نمائندگی اور مغاشی سرگرمیوں میں خواتین کی شمولیت ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیز کے اندر خواتین ونگ کے قیام اور خواتین کو سیاسی پارٹیز میں فیصلہ سازی کے مراحل میں شامل کر نے کے ساتھ ساتھ خواتین کو عام نششتوں کے لئے پارٹی ٹکٹ دینے اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ شرکاء نے مذید کہا کہ خواتین اسلامی اقدار اور علاقے کی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے سیاسی عمل میں حصہ لے سکتی ہیں اس سلسلے میں تمام سیاسی، مذہبی شخصیات اور علاقے کے معتبرات خواتین کو ان کے جائزقانونی حقوق دینے میں کردار ادا کریں۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پولنگ میں ٹرن آوٹ کو بڑھانے کے لیے خواتین کو رائے حق دہی میں حصہ لینے کے لیے حائل رکاوٹوں کو دور کرکے انھیں زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کے لیے ترغیب دیا جائے ۔ تاکہ وہ بھی سیاسی عمل میں بھرپور حصہ لے سکیں۔

 

chitraltimes Qasado advocacy program mastuj 4 chitraltimes Qasado advocacy program mastuj 2 chitraltimes Qasado advocacy program mastuj 1 chitraltimes Qasado advocacy program mastuj 5


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
81574