Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خواتین کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے پنک بس سروس منصوبے کوکامیاب بنایا جائیگا

Posted on
شیئر کریں:

خواتین کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے پنک بس سروس منصوبے کوکامیاب بنایا جائیگا…وزیرٹرانسپورٹ
محکمہ ٹرانسپورٹ نے پنک بس سروس منصوبے میں حائل روکاوٹیں دورکرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی.
.
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) محکمہ ٹرانسپورٹ نے پنک بس سروس منصوبے میں حائل روکاوٹیں دورکرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی یہ فیصلہ پنک بس سروس کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس میں ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر نے کی۔ اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی مردان ساجدہ حنیف، چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹرانس پشاور فیاض خان، چیف انفراسٹرکچراحترحسین اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ حکومت نے ہرصورت پنک بس سروس منصوبے کو کامیاب بنانا ہے اور منصوبے میں مزید بہتری لانے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو بہت جلد پنک بس سروس منصوبے میں اصلاحات لانے کیلئے سفارشات مرتب کریگی اور کمیٹی کی سفارشات کے تحت پنک بس سروس منصوبے کو کامیاب بنایا جائے گا۔ملک شاہ محمد وزیر نے کہا کہ پنک بس سروس منصوبے کا بنیادی مقصد مردان ایبٹ آباد سمیت قریبی علاقوں کے خواتین کو سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید کسی قسم کی کی کوتاہی اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں کنٹریکٹر اور دیگر زمہ دار افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
32426