Chitral Times

Jul 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خبرپر ایکشن؛ ڈی سی اپر چترال نے محکمہ زراعت میں ڈرائیورودیگر تقرریوں کے آرڈرپر عملدرآمد کو روک دیا

شیئر کریں:

خبرپر ایکشن؛ ڈی سی اپر چترال نے محکمہ زراعت میں ڈرائیورودیگراسامیوں کی تقرریوں کے آرڈرپر عملدرآمد کو روک دیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی نے خبرپر ایکشن لیتے ہوئے محکمہ زراعت کے ڈسٹرکٹ ڈائرکٹر کی طرف سے جاری شدہ ڈرائیوراور دوسرے کلاس فور اسامیوں کی تقرری کے آرڈرز پر عملدرامد روک دیا ہے۔

ڈی سی اپر چترال نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ڈرائیور اور دوسرے اسامی پر غیر مقامی افراد کی تقرری سے مقامی لوگوں نے سخت رد عمل کا مظاہر ہ شروع کردیا تھا اور جمعرات کے روز ان کے دفتر میں مختلف سیاسی اور عوامی رہنماؤں نے زبانی اور تحریری شکل میں شکایات جمع کراتے ہوئے ان تقرریوں کی منسوخی اور ڈسٹرکٹ ڈائرکٹر ایگریکلچر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا تھا۔عوامی شکایات اور مقامی لوگوں میں پائی جانے والی اس بے چینی اور اضطراب کے پیش نظر تقرریوں پر عملد درآمد کوروک دیا گیا ہے۔

دریں اثناء پی ٹی آئی اپر چترال کے صدر الحاج رحمت غازی نے ڈائرکٹر زراعت اپر چترال کی طرف سے کلاس ملازمتوں میں غیر مقامی افراد کی تقرری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپر چترال کے غریب عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے اور ایسے افسران کی اس دور میں کوئی جگہ نہیں ہے جوکہ اپنے کرتوت سے حکومت کو بدنام کرنے کا باعث بن رہے ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ڈائرکٹر زراعت کی ان من مانیوں سے علاقے میں حالات کشیدہ ہوسکتے ہیں کیونکہ اس ضلعے میں بے روزگاری اپنی انتہاپر پہنچ چکی ہے لیکن ڈرائیور کی اسامی کو غیر مقامی افراد کو دئیے گئے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , ,
50405