Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حکومت کا گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کی سبسڈی کم کرنے کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

حکومت کا گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کی سبسڈی کم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)وفاقی حکومت نے گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کی سبسڈی کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق کسٹمز ملازمین کو دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ کسٹمز ملازمین کو دیا جانے والا ہاؤس رینٹ بھی ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹمز ملازمین کو دیا جانے والا میڈیکل الاؤنس بھی ختم کرنے کردیا گیا ہے، کسٹمز ملازمین کو کامن پول فنڈ سے مراعات دی جا رہی تھیں۔سعودی عرب،سرکاری ملازمین دوران ڈیوٹی قومی لباس کے پابندفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے کامن پول فنڈ سے سبسڈی اور مراعات ختم کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ رواں ماہ مذاکرات ہوں گے۔ سرکاری ملازمین کی غیر ضروری سبسڈیز اور پنشن اصلاحات پر مذاکرات کیے جائیں گے۔

 

پشاور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کو علی امین گنڈا پور کی گرفتاری سے روک دیا

پشاور(سی ایم لنکس)پشاور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس اور دیگر اداروں کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔عدالت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کیا جائے، وزیر اعلی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں۔پشاور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ وزیر اعلیٰ 30 دن کے اندر درخواست دائر کریں۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے خلاف نیب میں ایک انکوائری ہے۔جسٹس عتیق شاہ نے کہا کہ مقدمات کی تفصیلات کیلئے صوبائی حکومت نے پنجاب حکومت سے معاملہ اٹھایا ہے، علی امین گنڈاپور صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں، ان کی گرفتاری سے کیا پیغام جائے گا۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
88259