Chitral Times

Jun 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حکومت کا ڈالر خریدنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

حکومت کا ڈالر خریدنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ )حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈالر چھپا کر رکھنے والے افراد کے خلاف شکنجہ سخت کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حکومت کا ڈالر خریدنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں ڈالر چھپا کر رکھنے والے افراد کے خلاف شکنجہ سخت کیا جائے گا۔ تفصیلات جمع کرنے کیلئے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی خدمات لینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ڈیٹا فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور ایکسچینج کمپنیوں کی مدد سے جمع کیا جائے گا۔ذخیرہ اندوز سرکاری افسران، سیاسی اور کاروباری شخصیات پر ہاتھ ڈالا جائے گا۔ذرائع کا مزید کہناہے کہ حکومت نے فیصلے میں ڈالر گھروں میں دبانے والوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرے گی،اورڈالر ذخیرہ کرنے والے افراد کے گھروں اور نجی املاک پر چھاپے مارے جائیں گے۔

 

 

عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈز تشکیل

اسلام آباد(سی ایم لنکس) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے چاروں صوبوں میں پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دیے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی نے سینٹرل پنجاب، ساؤتھ پنجاب سمیت صوبہ بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا کیلئے الگ الگ پارلیمانی بورڈز تشکیل دیے گئے ہیں۔سینٹرل پنجاب کیلئے پارلیمانی بورڈ کی سربراہی سابق سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو دی گئی، جنوبی پنجاب کیلئے 6 رکنی پارلیمانی بورڈ کے سربراہ مخدوم احمد محمود ہوں گے۔نثارکھوڑو کی سربراہی میں سندھ کیلئے 30 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے پارلیمانی بورڈ کی سربراہی سید محمد علی شاہ باچا کو سونپی گئی ہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79469