Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

Posted on
شیئر کریں:

حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ملک میں 9 محرم 28 جولائی اور 10 محرم 29 جولائی کو عام تعطیل ہوگی۔اس حوالے سے کابینہ ڈویڑن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

 

بجلی ایک ماہ کیلیے 1روپے 90پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک ماہ کے لیے بجلی 1روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ماہ مئی کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جولائی کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔سی پی پی اے نے 2روپے 05 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جبکہ نیپرا نے 5 جولائی کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کی تھی۔اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا جبکہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ اربوں روپے کے سپر ٹیکس کا نفاذ غیر آئینی قرار

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) ہائیکورٹ نے حکومت کی جانب سے اربوں روپے کے سپر ٹیکس اکٹھا کرنا غیر قانونی قرار دے دیا۔عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق فور سی کو بھی غیر آئینی قرار دے دیا، سیکشن فور سی کے حوالے سے عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں وضاحت بھی کر دی۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے محفوظ فیصلہ سنایا۔عدالت نے مختلف کمپنیز اور اداروں کی جانب سے دائر درخواستیں منظور کر لیں۔ درخواست گزاروں کی جانب سے سلمان اکرم راجہ، عدنان حیدر رندھاوا ایڈوکیٹ و دیگر نے کیسز کی پیروی کی۔سپر ٹیکس کے ڈیمانڈ اور ریکوری کے تمام نوٹسز عدالت نے کالعدم قرار دے دیے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
76888