Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حکومت اور ریاست کے خلاف لوگوں کو اکسانے اور ریاست کے بارے میں مایوسی پھیلانے اور اداروں کے خلاف نفرت پیدا کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی چترال کے چار کارکناں گرفتار

شیئر کریں:

حکومت اور ریاست کے خلاف لوگوں کو اکسانے اور ریاست کے بارے میں مایوسی پھیلانے اور اداروں کے خلاف نفرت پیدا کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی چترال کے چار کارکناں گرفتار،

سیاسی کارکنان کو گرفتار کرنا بنیادی انسانی حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہے۔امیر جماعت اسلامی

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال پولیس نے حکومت اور ریاست کے خلاف لوگوں کو اکسانے اور ریاست کے بارے میں مایوسی پھیلانے اور اداروں کے خلاف نفرت پیدا کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی کے چار کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 25کی گرفتار ی کے لئے کوششیں جاری ہیں جن میں سے ایک نے سیشن جج کی عدالت سے ضمانت قبل آز گرفتاری حاصل کرلی ہے۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق گرفتار شدہ کارکنوں میں امین الحسن ، قاسم خان ، سجاد احمد اور  الطاف گوہر ایڈوکیٹ شامل ہیں جبکہ سابق ضلعی صدرعبداللطیف نے عدالت سے بی بی اے حاصل کرلی ہے۔ پی ٹی آئی کارکنان پر الزام ہے کہ انہوں نے پارٹی کے چیرمین عمران خان کی سالگرہ کے موقع پر دنین میں واقع سجاد احمد کے گھر میں سالگرہ کاکیک کاٹتے ہوئے نازیبا اور اشتعال انگیز نعرے لگائے تھے جس پر ان کے خلاف تعزیر ات پاکستان کے دفعات 120,143اور 153کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ابھی تک باقی ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

دریں آثنا پی ٹی آیی پارٹی ترجمان کے مطابق چترال میں پارٹی چیرمین کی سالگرہ تقریبات کا انعقاد کرکے سالگرہ کی خوشی میں کیک کاٹے گئے‘ اوران  کے لئے قرآن خوانی کی گئی‘ مقامی پولیس نے سالگرہ کی تقریب منعقد کرنے پر‘ پاکستان تحریک انصاف چترال کے ورکروں پرکے خلاف مقدامات درج کرکے چترال کے سینئر ورکروں آمین الحسن‘ محمد قاسم‘ الطاف گوہر ایڈوکیٹ اور سجاد کو گرفتار کرکے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا‘ عدالت نے چاروں کو جیل بھیج دیاجبکہ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبداللطیف کی گیارہ اکتوبر تک ضمانت قبل از گرفتاری کے باعث ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی.

 

سیاسی کارکنان کو گرفتار کرنا بنیادی انسانی حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہے۔امیر جماعت اسلامی

 

دریں اثنا امیر جماعت اسلامی چترال مولانا جمشید نے پی ٹی آئی چترال لوئر کے کارکنان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی عمل میں حصہ لینا اور سیاسی ایکٹویٹی کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ اس پر قدغن لگانا اور بغیر کسی جرم کے سیاسی کارکنان کو گرفتار کرنا بنیادی انسانی حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم اس عمل کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے پر امن کارکنان کو فورا رہا کر دیا جائے اور آئندہ بلا جرم کسی کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جائے۔ مولانا جمشید نے کہا کہ محض کسی سیاسی جماعت سے وابستگی لوگوں کی حب الوطنی اور امن پسندی کو مشتبہ بنانے والی نہیں ہوتی اس لیے کسی پارٹی وابستگان کو شک کی نظر سے دیکھنا ہر گز مناسب نہیں۔

 

اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی کی سالگرہ منانے والا15 روز کیلیے نظربند

راولپنڈی(سی ایم لنکس)راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سالگرہ منانے والے کو 15 روز کیلیے نظر بند کردیا گیا۔پی ٹی آئی کے کارکن ذیشان دراز کی 15 روز کے لیے نظربندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ذیشان دراز کو اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سالگرہ مناتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کارکن کو تین ایم او کے تحت اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا گیا۔ پولیس نے ذیشان دراز کی ایک ماہ کے لیے نظر بندی کی سفارش کی تھی۔پی ٹی آئی کارکن ذیشان دراز وزیرستان سے سائیکل پر اڈیالہ جیل پہنچا تھا جسے پولیس نے گزشتہ شام اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا تھا۔ ذیشان دراز کو اشتعال انگیز تقریر کرنے پر نظر بندی کی سفارش کی گئی تھی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
79946