Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حلف نہ لینے پر توہین عدالت کی درخواست؛ اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو نوٹس

شیئر کریں:

حلف نہ لینے پر توہین عدالت کی درخواست؛ اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو نوٹس

پشاور( چترال ٹائمزرپوٹ) عدالت نے مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے پر توہین عدالت کی درخواست پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی کو نوٹس جاری کردیے گئے۔خیبر پختون خوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ارکان سے حلف نہ لینے کے حوالے سے توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم دیا، اس کے باوجود حلف نہیں لیا گیا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے، جس پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

 

بشری بی بی کے صحت کے حوالے سے میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر وزیر صحت خیبرپختونخوا کا حکومت پنجاب سے رابطہ

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) وزیر صحت خیبرپختونخوا سید قاسم علی شاہ نے بشری بی بی کے صحت کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کے نام خط لکھا، خط میں وزیر صحت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی صحت کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا ہے۔وزیر صحت کے دفتر سے جاری ہونے والے خط کے مطابق بشری بی بی کو زہریلی خوراک سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ خط میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں پر مشتمل پینل کی بشری بی بی کے معائنہ کی درخواست کی گئی ہے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ ڈاکٹروں پر مُشتمل پینل بشری بی بی کا تفصیلی معائنہ کریگا۔ خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ معائنہ کے بعد زہریلی خوراک کی فراہمی کی تصدیق یا تردید ہوسکے گی۔ خط کے متن کے مطابق طبی معائنہ اور صحت کی خدمات تک رسائی ہر انسان کا بنیادی آئینی حق ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ امید ہے کہ حکومت پنجاب اس خط کا جواب مثبت دیگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
87129