Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حج اخراجات دو لاکھ 85ہزارسے بڑھا کرسوا 4لاکھ روپے کردی گئی ہے جو انتہائی ظلم ہے۔ہمایون

Posted on
شیئر کریں:

پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ )پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر محمد ہمایون خان نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ بنانے والوں نے حج کے آخراجات میں دگنااضافہ کر کے مدینہ جانا ہی مشکل بنا دیا ہے حج بھی مہنگائی کی سونامی کی زد میں آگیا پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے حج اخراجات میں اضافہ کی شدید مذمت کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات گوہر انقلابی،سید ایوب شاہ،شاہ ذوالقرنین ،انور زیب ،طلاء محمد بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ حج مہنگا کرکے حکومت ریاست مدینہ بنا رہا ہے حج اخراجات دو لاکھ 85ہزارسے بڑھا کر سوا 4لاکھ روپے کردی گئی ہے جو انتہائی ظلم اور ناانصافی ہے حج اخراجات میں اضافہ مسلمانوں پر حج کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے ریاست مدینہ کے نام کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے کیا ریاست مدینہ کا حکومت کی نظر میں یہ تصور ہے کیا اس طرح عمران خان ملک کو مدینی کی طرح فلاحی ریاست بنائینگے حکومت کی حج پالیسی بہت بڑی ناکامی ہے حکومت کاحج اخراجات میں اضافہ مسلمانوں پر ڈرون حملہ ہے پیپلز پارٹی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ حج اخراجات میں اضافہ واپس لیا جائے قومی خزانے سے حجاج کرام کو سبسڈی دی جائے ہر حکومت میں حجاج کرام کو سبسڈی دی جاتی تھی اور حج اخراجات بھی کم تھے لیکن مہنگائی کی سونامی حکومت نے حج اخراجات میں اضافہ کردیا اور ساتھ سبسڈی بھی ختم کردی ،انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کی حکومت واقعی سونامی ثابت ہوئی ہے مہنگائی بے روزگاری بڑھنے سے غریب عوام کی کمر ٹوٹ چکی ہے ادویات ،بجلی ،گیس سمیت روزمرہ کی تمام اشیاء میں اضافہ کردیا گیا ہے حکومت غریب عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے حکومت نے عوام کے فلاح و بہبود کے لئے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیئے مہنگائی کی چکی میں پسنے والی غریب عوام فاقوں پر مجبورہوچکے ہیں عوام کو سہانے خواب دکھانے والے ہر محاز پر ناکام ثابت ہوئے ہیں حکومت ائے روز مہنگائی کے معاشی بم گرانے بند کریں پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کی جدوجہد کے لئے ہمیشہ کی طرح تیار ہے .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
18433