Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حاجی گلبر خان گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلی منتخب

شیئر کریں:

حاجی گلبر خان گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلی منتخب

پشاور(چترال ٹایمزرپورٹ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر خان گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔اسپیکرگلگت بلتستان اسمبلی کے مطابق حاجی گلبر خان کو 19 اراکین نے ووٹ دیا۔ حاجی گلبر خان کا تعلق پی ٹی آئی فارورڈ بلاک سے ہے۔گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی کے ارکان کی تعداد 32 رہ گئی ہے۔حاجی گلبر خان 2020 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے اور وزیر صحت بھی رہ چکے ہیں۔حاجی گلبرخان گلگت بلتستان کے حلقہ 18 دیامر 3 تانگیرسے منتخب ہوئے تھے۔ بعد ازاں گورنر گلگت بلتستان نے نومنتخب وزیراعلیِ سے حلف لیا۔

chitraltimes gulbar khan chief minister Gb

 

چیف سکریٹری گلگت بلتستان کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی انٹرنیشنل ایف ایم 99کا دورہ،قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ایف ایم 99کی ٹرانسمیشن کی تعریف۔

گلگت (سی ایم لنکس) چیف سکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی انٹرنیشنل ایف ایم 99کا دورہ کیا۔ڈائریکٹرریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق یونیورسٹی پہنچنے پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میرتعظیم اختر نے چیف سکریٹری گلگت بلتستان کا استقبال کیا۔چیف سکرٹری گلگت بلتستان قراقرم یونیورسٹی ایف ایم 99پہنچے پر منیجر قراقرم یونیورسٹی ایف ایم 99نے ایف ایم کے زیر اہتمام مختلف ٹرانسمیشنز کے حوالوں سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔اس موقع پر چیف سکرٹری گلگت بلتستان نے محی الدین وانی نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ایف ایم 99کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے ایف ایم کی ٹرانسمیشن کو سراہتے ہوئے تعلیم،صحت،وومن انٹرپینور شپ سمیت دیگر حوالوں سے اپنی پالیسیوں کے بارے میں گفتگو کی۔

 

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے زیر صدارت لیگل ایڈوائزری کمیٹی سمیت قراقرم گریجویٹ سکول کی جائزہ اجلاس منعقد۔

گلگت (چترال ٹایمزرپورٹ) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ کے زیر صدارت قراقرم گریجویٹ سکول کی جائزہ اجلاس منعقد ہوئی۔ڈائریکٹرریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق اجلاس میں چاروں فیکلٹیز کے ڈینز،ڈائریکٹرز اورپی ایچ ڈی اور ایم ایس کے سپروائزرز شریک تھے۔جائزہ اجلاس میں وائس چانسلر کو چاروں فیکلٹیز کے زیر اہتمام تحقیقی و تعلیمی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔وائس چانسلر نے اجلاس میں موجود تمام ڈینز،شعبہ جاتی سربراہان اور سپر وائزرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تحقیقی مراحل میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔اس سے قبل وائس چانسلر نے چائنہ اسٹڈی سنٹر و انٹرنیشنل آفس کا دورہ کیا۔دورے میں چائنہ سٹڈی سنٹر و انٹرنیشنل آفس کے زمہ داران نے وائس چانسلر کو سنٹر کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ کے حوالے سے بذریعہ پریزنٹیشن پیش کیا۔ وائس چانسلر نے چائنہ سٹڈی سنٹر و انٹرنیشنل آفس کے زمہ داران کی محنت سراہتے ہوئے بین الااقوامی سطح پر مزید تعلقات کو بڑھانے کی ہدایت کی۔بعد ازاں وائس چانسلر نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی لیگل ایڈوائزری ٹیم کے ساتھ ہونے والی اجلاس کی صدارت کی۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, گلگت بلتستانTagged
76642