Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جے آئی یوتھ چترال کے زیر اہتمام کوئز مقابلے کی تقریب تقسیم انعامات، سینیٹرمشتاق احمد مہمان خصوصی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) جے آئی یوتھ چترال کے زیر اہتمام منعقدہ سیرت کوئزمقابلے کی اختتامی تقسیم انعامات کے سلسلے میں‌پیر کے دن گورنمنٹ کالج آف منیجمینٹ سائنز کے ہال میں‌ تقریب منعقد ہوئی. جس کے مہمان خصوصی صوبائی امیر جماعت اسلامی سینیٹر مشتاق احمد تھے. تقریب میں کامیاب طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے. پہلے تین پوزیشن دروش کے طالبات نے اپنے نام کرلئے. پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 30ہزار، دوسری پوزیشن آنے والی طالبہ کو 20 ہزار اور تیسرے نمبر پر آنے والی طالبہ کو 10 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا. باقی ٹاپ 20 طلبہ و طالبات کو شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا. پروگرام کے مختلف کمیٹی ممبران کو تعریفی شیلڈ سے نوازا گیا. پروگرام میں صدر جے ایی یوتھ چترال وجیہ الدین نے تمام آنے والے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا. اور تمام آرگنائزر کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے دن رات محنت کرکے اس ایونٹ کو کامیاب بنایا.
جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے کرپشن کی مکمل بیخ کنی صرف اور صرف نوجوان ہی کرسکتے ہیں اور کرپشن کو ختم کرنے میں حکمران واقعی مخلص ہیں تو وہ نوجوان کو اعتماد میں لے لیں، اس پر بھروسہ کریں اور ان کی بے پناہ قوت و صلاحیت کو بروئے کارلائے تو کسی کرپشن کے خلاف کسی نیب یا دوسرے ادارے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، انہوں نے کہاکہ نوجوان اس ملک کا سب سے بڑا سرمایہ ہے ، ترقی کی ریل گاڑی کو آگے چلانا، قوم کومنزل مقصود تک پہنچانا ان ہی کا کام ہے اور یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہماری آبادی کا 64فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے جن پرہم ایٹم بم سے ذیادہ فخرکرسکتے ہیں جن کو اللہ نے اس ملک کے لئے نجات اور ترقی کا ذریعہ بنائی ہے لیکن شرط یہ ہے کہ ان کی شخصیت اور کردار کو مطلوبہ سانچے میں ڈھال دیں اور انہیں وی وی آئی پی کی حیثیت اور عزت دے دیں تو قوم کی ترقی کی چابیاں ان کی جیبوں میں پڑی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسوہ حسنہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور ہم اپنی اجتماعی اور انفرادی زندگیوں میں اسی سے روشنی اور رہنمائی حاصل کرکے کامیابی کی راہ پر گامزن ہوسکتے ہیں۔سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہاکہ دنیا میں صحیح معنوں میں انقلاب صرف ایک ہی ہے اور وہ ہے اسلام کا انقلاب جسے رسول خدا نے نوجوانوں کی مدد سے برپا کردیا تھا اور یہ انقلاب ہے جس میں لوگوں کی زندگیوں میں مکمل یو ٹرن لے آیا اور معاشرے میں ایک سو اسی درجے کا پلٹا کھایاکہ قیامت تک اس کا نظیر پیش کرنے سے دنیاقاصر ہے اور اب وقت ہے کہ ہم اس کی طرف مراجعت کریں اور اپنے نوجوان کو پھر اسی کام کے لئے تیارکرنے کے لئے ان کی تربیت بھی ان ہی خطوط پرکریں ۔ اس سے قبل جے۔آئی یوتھ کے ضلعی صدر وجیہ الدین نے جے آئی یوتھ کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ سیرت کوئز کا انعقاد بھی تربیت کا ایک حصہ تھا جس میں ضلع بھر سے طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انہوں نے کہاکہ جے آئی یوتھ ایک منظم پروگرام اور منصوبہ بندی کے ساتھ نوجوانوں کی تربیت کا بیڑا اٹھا یا ہوا ہے جوکہ سرمایہ ملت ہے ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیر ضلع مولانا جمشید احمد اور ایم ایم اے کے ضلعی صدر قاری عبدالرحمن قریشی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کوئز پروگرام کے منتظمین کو بھی اعزازی شیلڈ دے دئیے گئے جبکہ جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر وجیہ الدین کی طرف سے سینیٹر مشتاق احمدکو سووینئر پیش کیا گیا۔

ji youth chitral program46ji youth chitral program3

ji youth chitral program5

ji youth chitral program7

ji youth chitral program91

ji youth chitral program11

ji youth chitral program55

ji youth chitral program22

ji youth chitral program44

ji youth chitral program94

ji youth chitral program77

ji youth chitral program27

ji youth chitral quiz compition 7

ji youth chitral quiz compition 8

ji youth chitral quiz compition 1

ji youth chitral quiz compition 2

ji youth chitral quiz compition 3

ji youth chitral quiz compition 4

ji youth chitral quiz compition 5

ji youth chitral quiz compition 6
chitral press club new cabinet5

chitral press club new cabinet55

chitral press club new cabinet555


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
17399