Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جوڈیشل کمپلیکس چترال کیلئے سیکشن فور کے تحت گھرخالی کرنیکامعمہ، مالک مکان کی خودسوزی کی کوشش

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) چترال شہر کے نواحی گاوں ژوغور کے مقام پر جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیرکے لئے سیکشن فور کے تحت گھر کو خالی کرنے سے انکار کرنے کے بعد پولیس کی طرف سے زبردستی خالی کرنے کے خلاف سخت مزاحمت پیش کرتے مکان مالک نے خود سوزی کرنے کی کوشش کی جبکہ پولیس پارٹی پر پتھراؤ بھی ہوا۔

موقع پر موجود ایس ڈی پی او محمد یعقوب نے بتایا کہ تمام قانونی تقاضے پوری کرتے ہوئے اے سی چترال نے مکان کو خالی کر نے آئے تو انہیں مزاحمت کا سامنا ہوا جس پر مزید نفری طلب کر کے حالات پر قابو پالیا گیا جبکہ مکان مالک سراج ولد اسحاق کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
53486