Chitral Times

Jun 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جوڈیشل افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری، سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع چترال لوئر  تبدیل

Posted on
شیئر کریں:

جوڈیشل افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری، سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع چترال لوئر  تبدیل

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے فوری طور پر عوامی مفاد میں کئی جوڈیشل افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں تفصیلات کے مطابق ضلع مہمند میں سینیئر سول جج نجیب الحق کو تبدیل کر کے PHCP میں بحیثیت افسر بکار خاص OSD مقرر کیا گیا ہے،اسی طرح سینیئر سول جج نوشہرہ شہزاد علی خان کو تبدیل کر کے ضلع مہمند میں تعینات کیا گیا ہے،جبکہ PHCP میں تعینات سینئر سول جج مس بینش اسماعیل کو نوشہرہ تبدیل کر دیا گیا ہے، سول جج ڈپٹی رجسٹرار لیگل مس ارم نوشین کو پبی میں بحیثیت سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور(صوابی) حبیب الرحمن اورکزئی کو تبدیل کر کے KPST میں بحیثیت رجسٹرار ان کی تعیناتی کی گئی ہے۔ مزید تعیناتی میں سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ مس ثناء افضل کو تبدیل کر کے اپنی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت ڈائریکٹر HRC تعینات کیا گیا ہے۔ مزید برآں سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ خیبر، امتیاز عالم خان کو تبدیل کر کے کوہاٹ میں اور اور سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ اورکزئی سمیع اللہ کو تبدیل کر کے ضلع خیبر میں تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع چترال لوئر کو تبدیل کر کے لاہور صوابی میں تعینات کیا گیا ہے۔ نوٹ پشاور ہائی کورٹ کے ریسرچ آ فیسر اعجاز محسود، ڈپٹی رجسٹرار لیگل کے اضافی فرائض بھی ادا کرینگے، جبکہ قابل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز ججز خالی کورٹ کے کیسز کو دوسری کورٹس کے ساتھ تقسیم کرینگے. اس امر کا اعلان پشاور ہائی کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
88920