Chitral Times

Jun 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جوائنٹ سیکریٹری کمیونیکشن اور این ایچ اے حکام کا چترال بونی مستوج شندور اور کالاش ویلی روڈ کا معائنہ، ہر ماہ پراگراس ریویو میٹنگ منعقد کرنے کا فیصلہ

شیئر کریں:

جوائنٹ سیکریٹری کمیونیکشن اور این ایچ اے  حکام کا چترال بونی مستوج شندور اور کالاش ویلی روڈ کا معائنہ، ہر ماہ پراگراس ریویو میٹنگ منعقد کرنے کا فیصلہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گزشتہ دنوں میڈیا میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چترال شندور روڈ پراجیکٹ کی کوتاہیوں کی نشاندہی کافوری نوٹس لیتے ہوئے فیڈرل سیکریٹری آف کمیونیکیشن علی شیر محسود کی ہدایت پر جائنٹ سیکرٹری کمیونیکشن بشارت احمد نے جنرل منیجر این ایچ اے خیبر پختونخوا،تنویر اسحاق، کنسلٹنٹ کمپنی نیسپاک کی ٹیم اور پراجیکٹ ڈائریکٹروں کے ہمراہ سائٹ کا دورہ کیا۔ ٹیم کے ارکان نے میڈیا کے نشاندہی کردہ مقامات کاموقع پر جاکر دورہ کرکے جائزہ لیا۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد عمران خان کے دفتر میں جوائنٹ سیکریٹری کمیونکیشن اورڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت روڈ پراجیکٹ کے بارے میں اجلاس منعقد کی گئی جس میں این ایچ اے کے ممبر نارتھ بھی زوم کے ذریعے شریک ہوئے۔ اس موقع پر تمام صورت حال کا تفصیل سے جائزہ لیتے ہوئے پراجیکٹ کی عملدرامد میں تکنیکی خامیوں اور خرابیوں کو دورکرنے اور کام کی رفتار میں بھی تیزی لانے کے لئے لائحہ عمل طے کرتے ہوئے ماہانہ بنیادوں پر ریویو میٹنگ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جنرل منیجر این ایچ اے تنویر اسحاق نے اب تک کے پراگرس کے بارے میں شرکاء کو پریزینٹیشن دی۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کام کی کوالٹی میں کو ئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،

 

اس موقع پر بتایا گیا کہ اس روڈ کےحوالے سے کنسٹرکشن کمپنی کے تمام بقایا جات ادا کردیے گئے ہیں، اور جہاں جہاں روڈ ترکول بچھانے کے لئے ہموار کیا گیاہے وہاں پر ترکول بچھانے کا کام شروع کیا جائیگا، جبکہ پرائیویٹ زمینات کی لینڈ ایکوزیشن کا عمل تیز کیاجائیگا، اس موقع پر مستوج آرسی سی پل بھی زیر بحث آیا جہاں گزشتہ سال دریا ئے چترال میں بہاو کے نتیجے میں پانی اسکی حفاظتی دیواروں کو نقصان پہنچایا تھا ، اجلاس میں اس پل کو دریا کی کٹائی سے بچانے کےلئے فوری اقدامات اُٹھانے اورپانی کی بہاو سے پہلے حفاظتی پشتے تعمیر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی، اور ساتھ بونی کے مقام پر سڑک کی کٹائی اور بلاسٹنگ کا ملبہ دریائے چترال میں گرنے کے باعث پانی کا رخ بونی کی طرف ہوگیا ہے جس سے بونی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے لہذا دریائے چترال سے ملبہ ہٹانے کی فوری اقدامات کی بھی ہدایت کی گئی ۔اجلاس میں مائننگ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے ایشوز کو بھی فوری حل کرنے کےلئے اے۔ڈی ۔ کو ہدایت دی گئی،

اجلاس میں چترال ایون کالاش ویلی روڈ کے حوالے سے بھی شرکاء کو ابتک کے پراگرس کے بارے میں اگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس روڈ کے پیکج ون کے تمام زمینات کے معاوضہ ادا کردیے گئے ہیں،اور تعمیراتی کام جاری ہے،۔ تاہم پیکج ٹو میں بجلی کے کھمبے اور پانی کے پائپ لائن کو ہٹانے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان تمام کاموں پر پراگرس ریویو میٹنگ جون کے پہلے ہفتے میں دوبارہ منعقد ہوگی۔اجلاس میں پی ڈی این ایچ اے، ظہیر الدین، اے۔آر۔ای، نیسپاک محمد جنید، اسسٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد عاطف، عامر زیب اے ڈی این ایچ اے، ودیگر بھی موجود تھے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
89261