Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جنگلات و قریبی مقامات میں آگ لگانے پر پابندی عائد، ضلع چترال لوئیر میں دفعہ 144 نافذ

شیئر کریں:

جنگلات و قریبی مقامات میں آگ لگانے پر پابندی عائد، ضلع چترال لوئیر میں دفعہ 144 نافذ

چترال (چترال ٹایمز رپورٹ) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ چترال لوئیر کی جانب سے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جنگلات یا متصلہ علاقوں میں آگ لگانے یا کسی قسم کی بھی دوسری کاروائی جس سے اگ لگنے کا خدشہ ہو پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پابندی کااطلاق 30 دنوں کے لئے عائد کیا گیا ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنر لوئیرچترال محمد علی کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عید کی چھٹیوں پر سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد اور نتیجے میں آگ سے جڑی سرگرمیوں میں اضافے کا امکان رہتا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انسانی جانوں و قیمتی جنگلات کو محفوظ رکھنے کے عرض سے جنگلات و قریبی مقامات میں آگ لگانے پر پابندی لگائی جارہی ہے۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
73698