Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جنرل الیکشن کے دوران بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افیسران و جواناں میں تعریفی اسناد تقسیم

شیئر کریں:

جنرل الیکشن 2024 کے دوران بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے والے اپرچترال پولیس افیسران و جواناں میں تعریفی اسناد تقسیم

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) جنرل الیکشن 2024 کے دوران انتہائی نامساعد موسمی حالات کے باوجود بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افیسران و جواناں میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کیلئے پولیس لائن چترال اپر میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ وقار احمد ، ایس پی انوسٹی گیشن اجمل خان ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز امیرشاہ ، ایس،ڈی،پی،او سرکل مستوج مولائی شاہ ، ایس،ڈی،پی،او سرکل موڑکہو بہادر خان و تمام ایس ایچ اووز اور دیگر پولیس افیسران اور جواناں نے شرکت کی۔
ضلعی پولیس سربراہ وقار احمد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل الیکشن کے پرامن اور شفاف انعقاد پر میں اپنی طرف سے چترال اپرپولیس کے افیسران و جواناں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انتہائی سخت موسم میں مشکل علاقوں میں پیدل جاکر اپنی ڈیوٹی سرانجام دی ہیں۔ اس وجہ سے الیکشن پرامن اختتام پذیر ہوئے ۔
انھوں نے مزید کہا کہ اپر چترال پولیس نے اپنی نگرانی میں منصفانہ الیکشن کرواکر قومی ذمہ داری نبھائی ہے۔تمام افیسران و جوانان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اور علاقے کے عوام نے بھی انتہائی حسن سلوک کے ساتھ پولیس کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ اس پر میں چترال اپر کے عوم کا بھی مشکور ہوں۔
پروگرام کے آخر میں الیکشن کے دوران بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افیسران و جواناں میں تعریفی اسناد تقسیم کئے گئے۔

Police upper chitral 4

Police upper chitral 5

Police upper chitral 2 Police upper chitral 3

Police upper chitral 1

chitraltimes upper chitral police dsp molishah


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
86587