Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جمعیت علمائے اسلام لویر چترال کی طرف سےتحصیل مئر شپ کے لئے مولانا عبد الرحمن اور جنرل سیکرٹری کے ناموں کاریگولربنیادوں پرنامزدگی ہوئی ہے۔حافظ انعام میمن

شیئر کریں:

چترال۔ (نما یندہ چترال ٹائمز) جمعیت علمائے اسلام لویر چترال کے جنرل سیکرٹری حافظ انعام میمن نے تحصیل مئر شپ کے لئے جے یو آئی کی نامزدگی کے بارے میں میڈیا میں شائع شدہ خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے انہیں حقیقت کے منافی قرار دیا ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امیر ضلع مولانا عبد الرحمن اور جنرل سیکرٹری کے ناموں کو اعزازی طور پر نہیں بلکہ ریگولر بنیادوں پر نامزدگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نام 7فروری تک صوبائی نظم کو پہنچنا چاہئے تھا لیکن الیکشن کی التوا کی وجہ نہیں بھیجے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مجوزہ ناموں میں کسی کو فوقیت حاصل نہیں اور نہ کوئی فیورٹ ہے۔ انعام میمن نے کہا کہ مجلس عاملہ کا اجلاس بدھ کے روز بلائی گئی ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
58197