Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مہنگائی اور چترال میں سوختنی لکڑی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) امیر جماعت اسلامی چترال اخونزادہ رحمت اللہ نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے غربت، مہنگائی اور بے روزگاری ختم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ کمر توڑ مہنگائی کے ہاتھوں عوام الناس کا جینا دوبھر ہوچکا ہے اور بے روز گاری کی وجہ سے نوجوان طبقہ مایوسی کا شکار ہے۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار آج مہنگائی کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ عمران خان اداروں میں اصلاحات لانے، غربت و مہنگائی ختم کرنے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے وعدہ کے ساتھ اقتدار میں آیا تھا، مگر افسوس کہ اقتدار میں آنے کے بعد اپنے وعدوں اور دعووں کی تکمیل کے بجائے اپنی پوری صلاحیت حزب اختلاف کو زیر کرنے اور بیرونی آقاؤں کے اشارے پر خلاف اسلام قوانین نافذ کرنے میں صرف کر رہا ہے۔ عمران خان اپنی تمام تر نا اہلیوں کو سابق حکمرانوں کے کھاتے میں ڈال کر عوام کو بے وقوف بنانے میں لگا ہوا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ مدینہ کی اسلامی ریاست کے دعویدار حکومت اسلامی اقدار کے خلاف قوانین نافذ کر رہی ہے، ملک میں فحاشی روز بروز بڑھ رہی ہے، شعائر اسلام کے ساتھ مذاق ہوتا ہے مگر حکومت کسی چیز کی نوٹس نہیں لیتی۔

جماعت اسلامی کے زیر انتظام مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہر آج بعد از نماز جمعہ چترال بازار میں منعقد ہوا۔ مظاہرے سے سابق امیر مولانا جمشید احمد، نائب امیر قاضی سلامت اللہ، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی چترال وجیہ الدین اور امیر جمعیت اتحاد العلماء چترال مولانا اسرار الدین الہلال نے بھی خطاب کیا۔

جلسہ میں ڈی ایف او چترال کی طرف سے اسٹاک مالکان کو سوختنی لکڑی فراہمی کے حوالے سے درپیش مسائل بارے بات کی گئی اور کہا گیا کہ سردیوں کی آمد آمد ہے مگر ڈی ایف او مختلف حیلوں اور بہانوں سے لکڑی اسٹاک تک پہنچانے میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے۔ لہذا سردیوں کے آنے اور برفباری ہونے سے پہلے پہلے ضرورت کے مطابق سوختنی لکڑی اسٹاک تک پہنچائی جائے تاکہ بعد میں عوام الناس کو اس سلسلے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مقرریں نے کہا ہزاروں ٹن خشک لکڑی جنگلوں میں پڑی ہیں جن کو نہ اُٹھانے کی صورت میں سیلاب کے سیزن میں دریا برد ہوجاتے ہیں۔ لہذا جلانے کی خشک لکڑی کی نقل وحمل پر بے جا رکاوٹوں کو ختم کیا جائے۔

chitraltimes JI Chitral protest against high price of daily comodaties3
جماعت

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
52822