Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جماعت اسلامی کے زیراہتمام کاروان انقلاب چترال سے روانہ، صوبائی امیرمشتاق احمدکی شرکت

شیئر کریں:

جماعت اسلامی کے زیراہتمام کاروان انقلاب چترال سے روانہ، صوبائی امیرمشتاق احمدکی شرکت

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کاروان انقلاب جمعہ کے روز چترال سے روانہ ہوئی جوکہ 14اگست کو وزیر ستان میں احتتام پذیر ہوگا۔ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان اور جے آئی یوتھ پاکستان کے صدر زبیر احمد گوندل کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل کارواں اتالیق چوک چترال سے صبح 10بجے روانہ ہوگئی جن کا لواری ٹنل تک پہنچنے تک مختلف مقامات بروز، کیسو، دروش، میرکھنی اور زیارت میں استقبال کیا جائے گا۔ روانگی سے قبل خطاب کرتے ہوئے سنیٹر مشتاق احمد خان نے کہاکہ کاروان کو چترال سے شروع کرنے کا مطلب یہ ہے کہ چترال کے لوگ کبھی بھی استعماری قوتوں کو تسلیم نہیں کیا اور انگریزوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا اور اب بھی پاکستان کو امریکہ کے غلاموں کی غلامی سے آزاد کرنے کا ابتداء یہاں سے کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ اس کاروان کے تین بڑے مقاصد میں اسلام، پاکستان او ر نوجوان ہیں جوکہ تینوں آج خطرات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ ملک قربانی دے کر اس لئے حاصل کیا گیا تھاکہ یہاں شریعت محمد ی نافذ ہو اور یہاں انسان کو بندوں کی غلامی سے نجات ملے لیکن 75سال بعد غلامی کا سلسلہ جاری ہے اور اس ملک پر مافیا کا راج ہے جنہوں نے اس مملکت خداداد کو اپنا اڈہ بنارکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج نوجوان بے روزگار ہے جوکہ ملک کی آبادی کا 71فیصد ہے اور نوجوانوں کو جھانسہ دے کر حکومت حاصل کرنے والوں نے انہیں کھیلوں میں بھی آگے نہیں لے جاسکے اور ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کا ایک میڈل بھی جیتنے میں ناکام رہنا اس کا بین ثبوت ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما نے کہاکہ ہم نوجوانوں کو ملک کی حقیقی آزادی میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

chitraltimes ji youme tases rally3
chitraltimes ji youme tases rally

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
51185