Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جماعت اسلامی چترال کے شعبہ فہم دین کے تحت قرآن وحدیث کلاس ایک ہفتے تک جاری رہنے کے بعد احتتام پذیر ہوگئے

شیئر کریں:

جماعت اسلامی چترال کے شعبہ فہم دین کے تحت قرآن وحدیث کلاس ایک ہفتے تک جاری رہنے کے بعد احتتام پذیر ہوگئے

چترال (نمائندہ  چترال ٹایمز) جماعت اسلامی کے شعبہ فہم دین کے تحت قرآن وحدیث کلاس ایک ہفتے تک جاری رہنے کے بعد اتوار کے روزاحتتام پذیر ہوگئے جس میں معروف مذہبی اسکالر اور مبلغ مولانا ڈاکٹر محمد اسماعیل نے درس قرآن وحدیث دیتے رہے جوکہ صبح چھ بجے سے سات بجے تک منعقد ہوتے تھے۔ اتوار کے دن احتتامی کلاس میں ضلع بھر سے بڑی تعداد میں مردو خواتین حاضر ہوئے اور اجتماعی دعا ء کے وقت رقت امیز مناظر دیکھنے میں آئے جب شرکاء نے اللہ کے حضور گڑ گڑاکر گناہوں کی معافی اور اپنے راستے میں استقامت کی دعائیں مانگتے رہے۔

اپنے احتتامی کلمات ڈاکٹر اسماعیل کا کہنا تھاکہ قرآن کے ساتھ تعلق مضبوط بنانے سے مسلمان کے لئے تمام راستے خود بخود کھل جاتے ہیں اور ایک مسلمان کے لئے قرآن کا علم حاصل کرنا اتنا ہی ضروری ہے اور جتنا دوسرے دنیوی علوم کے لئے ہم جتن کرتے ہیں، اسی اسکیل پر اللہ کی نازل کردہ کتاب کے سمجھنے میں بھی وقت،و سائل اور توانائی خرچ کرنا بھی ہم پر فرض ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کے ذریعے اس بات کو ہر مسلمان طالب علم کے لئے لازمی قرار دی جائے کہ اسے میٹرک کے بعد کسی کالج میں داخلہ اس وقت تک نہ دیا جائے جب تک وہ قرآن کو ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ پاس نہ کرے۔ پروگرام کے منتظمیں میں سے جہانزیب احمد نے میڈیا کو بتایاکہ روزانہ اوسطاً تین سے چار ہزار تک جبکہ احتتامی کلاس میں تقریباً آٹھ ہزار مردوخواتین شریک ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ قرآن وحدیث کے اس کلاس میں حاضر ہونے والوں کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

chitraltimes dr m ismail addressing chitral parade ground faham e quran program3 chitraltimes dr m ismail addressing chitral parade ground faham e quran program chitraltimes dr m ismail addressing chitral parade ground faham e quran program2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
66290