Chitral Times

Jun 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جماعت اسلامی نے تمام اضلاع کے نئے امراء کے تقرریوں کا اعلان کردیا، مولانا جمشید دوبارہ امیر منتخب

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ )امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی کے دستور کی دفعہ 68 کے تحت تمام اضلاع میں جماعت اسلامی کے اراکین سے خفیہ رائے دہی لینے کے بعد خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں سیشن 2018-2020دو سال کے لئے نئے امراء کے تقرریوں کی توثیق کردی۔تمام اضلاع میں اراکین کو اپنے ضلعی امیر کے انتخاب کے لئے بیلٹ پیپرز مہیا کئے گئے تھے۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امراء کا تقرر دو سال کے لئے ہوتا ہے۔نومنتخب امراء اضلاع یکم نومبر تک اپنے اضلاع میں ضلعی اجتماعات میں اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھاکر کام شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا جماعت اسلامی میں مکمل اندرونی جمہوریت ہے اور دستور کے مطابق سیاسی سفر جماعت اسلامی کا امتیازی وصف ہے۔جماعت اسلامی کے سوا کسی دوسری جماعت میں اندرونی جمہوریت نہیں، دیگر جماعتیں موروثی سیاست کررہی ہیں۔ پارٹیوں پر باپ بیٹے اور باپ بیٹی کا قبضہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے عتیق الرحمن کو ضلع پشاور ،رافت اللہ صاحب کو ضلع نوشہرہ،محمد ریاض خان کوچارسدہ،مولانا سلطان محمدکومردان، میاں افتخار الدین کو صوابی، خورشید ربانی کو ملاکنڈ، محمد امین کو سوات، سید غفار ایڈووکیٹ کو شانگلہ، محمد حلیم باچہ کو بونیر، سابق ایم پی اے اعزازالملک افکاری کو دیر لوئر، محمد حنیف ایڈووکیٹ کو دیر بالا، مولانا جمشید احمد کو ضلع چترال، غزن اقبال خان کو ضلع ہری پور، ساجد قریش عباسی کو ایبٹ آباد، حاجی امداد اللہ کو ضلع بٹگرام کا امیر منتخب کیا گیا۔ اسی طرح محمد عابد کوہاٹ، ڈاکٹر لطیف گل ہنگو، ظہور خٹک کرک، اجمل خان بنوں ، عزیزاللہ خان مروت لکی مروت، یوسف خٹک ڈیرہ اسماعیل اور پیر شبیر شاہ کو ٹانک کا امیر مقرر کیا ۔ قبائلی اضلاع کے لئے سینیٹر سراج الحق نے مولانا وحید گل باجوڑ، ڈاکٹر منصف خان مہمند، شاہ فیصل آفریدی خیبر، حکمت خان حکمتیار کرم ، ملک رحمان اللہ شمالی وزیرستان، ندیم خان جنوبی وزیرستان، راج محمد اورکزئی اور مولانا زاہد اللہ ترابی کو ایف آرز سرکل کی ذمہ داری تفویض کی ہے۔
ji flag


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
15039