Chitral Times

Jun 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جشن قاقلشٹ 11 اپریل سے 14 اپریل کے درمیان منایا جائیگا..جشن کمیٹی

شیئر کریں:

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز) قاقلشٹ فیسٹول کے سلسلے میں پیر کے دن جشن قاقلشٹ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت پرنس سلطان الملک پرنس ہاؤس بونی میں منعقد ہوا. اجلاس میں کمیٹی کے اراکین کھیلوں کے تمام کنونیرز اور ناظمین کے علاؤہ پولو کمیٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی.
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ جشن قاقلشٹ 2019، کمیٹی کے زیر نگرانی 11 اپریل سے 14 اپریل کے درمیان منعقد کیا جائیگا.

جشن کے انعقاد کے سلسلے میں حسب روایت انتظامیہ کو ان بورڈ لیاجائیگا.

اجلاس میں پولو کمیٹی کی طرف سے فیصلہ کیا گیا کہ جشن قاقلشٹ 2019 میں انتظامیہ کی مداخلت کی صورت میں پولو کا کوئی بھی کھلاڑی جشن میں حصہ نہیں لیگا. کیونکہ 2016 سے 2018 تک مسلسل انتظامیہ کے زیرنگرانی جشن منعقد ہونے کی وجہ سے پولو کے کھیل کوبالکل نظرانداز کیا گیا . جبکہ جشن قاقلشٹ روائتی کھیلوں‌کا مجموعہ ہے. جہاں پر پولو کے کھیل کو ترجیح دینے کی ضرورت تھی. لیکن انتظامیہ کی طرف سے پولوکے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھا گیا.

بعدازاں کمیٹی کے تمام اراکین جشن کی تاریخ متعین کرنے کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے دفتر میں ان کے ساتھ نشست کرکے 11 اپریل سے 14 اپریل کے درمیان منانے فیصلہ کیا گیا.

jashne qaqlasht festival meeting 4

jashne qaqlasht festival meeting 2

jashne qaqlasht
jashne qaqlasht2

jashne qaqlasht22


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
20321