Chitral Times

Jun 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جشن شندور میں اپرچترال کے عوام کی تحفظات دور کی جائے۔ آل پارٹیز اور تحریک حقوق کامتفقہ قرار داد 

شیئر کریں:

جشن شندور میں اپرچترال کے عوام کی تحفظات دور کی جائے۔ آل پارٹیز اور تحریک حقوق کامتفقہ قرار داد

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) جشن شندور 2024 کے حوالے اپر چترال کے آل پارٹیز نمائندہ گان،تحریک حقوق اپر چترال اور عمائدین کا ایک اجلاس شاہ وزیر لال کی صدارت بونی اپر چترال میں منعقد ہوا۔جس میں چیرمین تحصیل کونسل مستوج، علاقے کے عمائدین اور سیاسی جماعتوں کے نمائندہ گاں نے شرکت کی۔سنیر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ نواز محمد پرویز لال نے میٹنگ کا ایجینڈا پیش کیا۔اجلاس کا مقصد جشن شندور منعقد کراتے ہوئے اپر چترال کو نظر انداز کرکے منانے پر تحفظات کا اظہار کرنا ،عوام اور شائقین پولوکےلیے سہولت کا نہ ہونا وغیرہ شامل تھے۔

اجلاس میں موجود شرکا کا کہنا تھا کہ شندور بین الاقوامی نوعیت کی اہم جشن ہے جو اپر چترال میں سالانہ کلینڈر ایونٹ کے طور پر منایا جاتا ہے ہونا یہ چاہیے کہ اس میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال با اختیار ہو اور انتظامات ترتیب دیتے وقت منتخب نمائیندوں اور عوام کو اعتماد میں لیے جاتے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ آج تک نہ منتخب نمائیندوں کو اعتماد میں لیاگیا ہے اور نہ علاقے کے عمائدین کو اس کے بارے کچھ معلوم ہے۔

اجلاس میں متفقہ قرار کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ جشن شندور اپر چترال میں منایا جاتا ہے لہذا ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو بااختیار بنایا جائے کہ جملہ امور اور انتظامات کی نگرانی کرے اور علاقے کے منتخب نمائیندوں، اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر پروگرام مرتب کرے۔عوام اور شائقین کے ساتھ شندور میں ہمیشہ ناانصافی کی جاتی ہے ۔عوام اور شائقین پولو اس لیے شندور کا رخ کرتے ہیں کہ انہیں سال میں ایک بار تفریح طبع کا موقعہ میسر ائیے۔لیکن اس میں نہ شائقین کو موزون جگہوں پر ٹینٹ لگانےکی اجازت ہوتی ہے اور نہ میچ دیکھنے کے لیے موزون نشست ان کو ملتی ہے۔ قرار داد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ اس سال عوام اور شائقین پولو کا خصوصی خیال رکھا جائے ۔ساتھ کہا گیا کی شندور کا انعقاد کھلاڑیوں کی قربانیوں کے نتیجے سےہی ممکن ہوتا ہے۔ اس مہنگائی کے دور میں گھوڑا پالنا انتہائی مشکل ترین کام ہے لہذا کھلاڑیوں کو جائز معاوضہ ادا کی جائے۔

یہ کہ جشن شندور کے موقع پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاوت کے بعد علاقے کےمسائل کا احاطہ کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کی جائےاور فائنل کے موقع پر وزیر اعظم یا وزیر اعلی تشریف لانے کی صورت میں اپر چترال کے وفد کی ملاقات کا علیحدہ انتظام کی جائے۔میٹنگ میں چیرمین تحصیل کونسل مستوج سردار حکیم کے علاوه امیر جماعت اسلامی اپر مولانا جاوید حسین ،سنئیر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ نواز محمد پرویز لال ،اے این پی کے شاہ وزیر لال،،پاکستان پیپلز پارٹی کے افضل قباد اور امجد علی،اے این پی کے صاحب الرحمٰن ،سابق چیرمین فیض الرحمٰن ،جاوید خان تحصیل صدر مسلم لیگ ،صدر تحریک حقوق عوام اپر مختار احمد، افسر علیم، ریٹائرڈ صوبیدار دینار خان ،مجتبی احمد لال،سلطان نگاہ وغیرہ موجود تھے۔

chitraltimes all parties confrence upper chitral for shandur festival 1

chitraltimes all parties confrence upper chitral for shandur festival 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
89724