Chitral Times

Jun 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جامعہ اسلامیہ بکرآباد چترال میں طلباء کی دستار بندی تقریب، جامعہ سے ابتک تقریباََ تین سو طلباء قرآن پاک حفظ کرچکے ہیں 

شیئر کریں:

جامعہ اسلامیہ بکرآباد چترال میں طلباء کی دستار بندی تقریب، جامعہ سے ابتک تقریباََ تین سو طلباء قرآن پاک حفظ کرچکے ہیں

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) جامعہ اسلامیہ بکرآباد چترال میں گزشتہ دن جلسہ دستار بندی و تقسیم انعامات کے پروگرام کا انعقاد ہوا۔ جس میں اہالیاں علاقہ، مقامی علماء کرام، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد ادارہ ہذا کے طلباء نے حمد، نعت اور تقاریر سے محفل کو رونق بخشی۔ جامعہ اسلامیہ بکرآباد میں امسال 15 طلباء کرام کی دستار بندی کی گئی۔اور ان کے اعزاز میں ان کو شیلڈ و دیگر انعامات سے حوصلہ افزائی کی گئی۔ اور ساتھ ہی جامعہ اسلامیہ کے تحت چلنے والا ادارہ نیکس جین اکیڈیمی سے کمپیوٹر کورسز کرنے والے 40 طلباء جو کہ کمپیوٹر کے مختلف کورسز مکمل کرچکے تھے، کمپیوٹر بیسک شارٹ کورس میں 20 طلباء، گرافک ڈیزائئنگ کورس میں 8 طلباء، ویب ڈیزائننگ کورس میں 3 طلباء اسی طرح ویڈیو ایڈیٹنگ کورس میں 9 طلباء فارغ ہوچکے تھے، ان کے اعزاز میں ان کو تکمیلی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔ آخر میں آج کے اس محفل کے مہمان خصوصی ہر دلعزیز و معروف شخصیت استاد الاساتذہ قاری محمد یوسف نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ مدارس دین اسلام اور زندگی کے محافظ ہیں، اس لئے جہاں بھی مدرسہ قائم ہو، علاقے کے لوگ اپنے لئے نیک بختی سمجھیں، مدارس دین سیکھنے کیلئے ہیں، یہ دُنیاوی مفادات حاصل کرنے کے لئے نہیں ہیں۔ مدارس کی بنیاد رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکھی۔ اس لئے اسلام کے پیرو کار مدارس کے قیام میں بھر پور تعاون کریں۔
یاد رہے کہ اب تک جامعہ اسلامیہ بکرآباد سے تقریباََ تین سو طلباء قرآن پاک حفظ کرچکے ہیں اور زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

chitraltimes dastarband program jamia bakarabad chitral 3 chitraltimes dastarband program jamia bakarabad chitral 4 chitraltimes dastarband program jamia bakarabad chitral 5 chitraltimes dastarband program jamia bakarabad chitral 6 chitraltimes dastarband program jamia bakarabad chitral 7 chitraltimes dastarband program jamia bakarabad chitral 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
87046