Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تین سال بعد بونی کی تاریکی بھی روشنی میں تبدیل ، ایس آر ایس پی کی تعمیر کردہ بجلی گھر سے بجلی کی ترسیل شروع

شیئر کریں:

بونی ( چترال ٹائمز رپورٹ ) بونی بونی سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے تحت تعمیر شدہ 500kvکے حامل مائیکرو ہائیڈل پراجیکٹ سے بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔ تین سال بعد اچانک فل وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی دوبارہ شروع ہونے پر بونی کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ بجلی گھر میں جدید مشینری کا استعمال کیا گیا ہے ۔ جہاں پانی کی بہاؤکم اونچائی پر ہونے کے باوجود بجلی کی پیدوار مقدار اور معیار کے عین مطابق ہے ۔ بونی کے علاقے میں طویل لوڈشیڈنگ کے بعد بجلی کی دوبارہ دستیابی اور فراہمی پر علاقے کے عوام نے ایس آر ایس پی اور خصوصی طور پر سی ای او شہزادہ مسعود الملک کا شکریہ ادا کیا ہے کہ جنکی ذاتی دلچسپی سے یہ ممکن ہوا۔

srsp mhp booni chitral mastuj 4 srsp mhp booni chitral mastuj 5 srsp mhp booni chitral mastuj 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
5655