Chitral Times

Jun 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے‘‘ احباب سخن کھوار کے زیر انتظام چٹورکھنڈ میں یوم پاکستان کی شاندار تقریب

Posted on
شیئر کریں:

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ ’’تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے‘‘ احباب سخن کھوار کے زیر انتظام ہائی سکول چٹورکھنڈ میں یوم پاکستان کے سلسلے میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے مہمان خصوصی صفی الللہ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سیاحت تھے جبکہ صدارت ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چٹورکھنڈ سید محبت علی شاہ نے کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے جان ومال کی قربانی دے کر اس مملکت کو حاصل کیا ہے،اس کی بنیادوں میں ہمارے شہداء کا خون شامل ہے،نئی نسل کو چاہئے کہ وہ اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مملکت خداداد کی آبیاری کے لئے انتھک محنت کریں ،طلبہ وطالبات جدید علوم میں مہارت حاصل کریں اور ملک وملت کی خدمت کو اپنا اولین نصب العین بنائیں،اسی میں کامیابی ہے۔ہم نے مملکت تو حاصل کرلی ہے لیکن ہمیں خود کو ایک باوقار قوم ثابت کرنا ہے اور یہ تب ہی ممکن ہیں جب ہم سخت محنت کو اپنا شعار بنائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 23مارچ اس عہد کے تجدید کا دن ہے جو ہمارے بزرگوں نے مملکت کے قیام کے وقت کیا تھا۔قدرت نے پاکستان کو بیشمار نعمتوں سے نوازا ہے ۔ضرورت صرف خلوص نیت کی ہے۔انٹر کالج چٹورکھنڈ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چٹورکھنڈ/پکورہ،گرلز ہائی سکول ،الایثار پبلک سکول کے طلبہ وطالبات نے یوم پاکستان کی مناسبت سے تقاریر کیں اور اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔مقامی فنکاروں نے ملی وقومی نغمے سناکر حاضرین سے داد سمیٹی۔اس موقع پر مختلف شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اشکومن بھر کے طلبہ وطالبات کے لئے احباب سخن کھوار کی جانب سے میڈلز اور نقد انعامات بھی دئے گئے۔تقریب سے مہماں خصوصی کے علاوہ ہیڈ ماسٹر سید محبت علی شاہ،عاشق حسین شاکر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
ishkoman yome pak program


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
7866