Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تیترشکار سیزن، خودکار اور ریپیٹر بندوق پر پابندی عائد، سپیشل پرمٹ تین ہزاریومیہ مقرر

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) محکمہ جنگلی حیات صوبہ خیبر پختونخواکے مشتہر شدہ تیتر شکار پالیسی کے تحت خیبر پختونخوامیں تیتروں کے شکار کا سیزن برائے سال 2018-19کا آغاز 25نومبر2018بروز اتوار سے شروع ہو کر 3فروری 2019تک جاری رہے گا۔
سیزن کے دوران تیتر کا شکار مندرجہ ذیل شرائط کے تحت ہوگا۔
شکار صرف گیم ریزرو، پرائیویٹ گیم ریزرو، کمیونٹی گیم ریزرو اور گیم ریسارٹ میں کھیلا جائے گا جبکہ محفوظ شدہ علاقوں میں شکار ممنوع ہے۔ اس دوران قانونی شوٹنگ لائسنس رکھنے والوں کو صرف بروز اتوار اور مشتہر شدہ سرکاری تعطیل کے روز شکار کی اجازت ہوگی۔ گیم ریزرو میں شکار کی اجازت چیف کنزروئیٹر وائلڈ لائف خیبر پختونخواکے جاری کردہ خصوصی پرمٹ کے ذریعے ہوگی۔ چترال ٹائمز ڈاٹ کام ذرائع کے مطابق ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 5تیتر (بشمول تمام اقسام کے) فی کس شکار کرنے کی اجازت ہوگی۔ زائد پرندے شکار کرنے پر عوضانہ کے علاوہ فی پرندہ1200/-روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ گیم ریزرو میں ایک دن میں زیادہ سے زیادہ دو پارٹیاں (جس میں 5سے زیادہ بندوقیں نہ ہو)کوشکار کی اجازت ہوگی۔کمیونٹی گیم ریزرو میں شکار ، ویلج کنزرویشن کمیٹی کی مرضی کے مطابق ہو گی اور ان سے اجازت لینی ہو گی۔پرائیویٹ گیم ریزرو میں شکار پرائیویٹ گیم ریزرو کے مالک سے اجازت لینے کے بعد کی جائے گی۔ مجوزہ فیس کی ادائیگی پر شکاری کتے کے استعمال کی اجازت ہوگی۔ نیز شکار کے لئے خود کار ہتھیار بشمول ریپیٹر بندوق کے استعمال کی ممانعت ہوگی۔ جمع شدہ سپیشل پرمٹ برائے سال 2018-19کے شکار سیزن کیلئے لاگو ہونگے۔

۱) سمال گیم شوٹنگ لائسنس۔ (سالانہ) 2000/-روپے
۲) گیم ریزرو میں شکار کیلئے سپیشل پرمٹ (یومیہ)3000/- روپے
۳) شکاری کتے کیلئے پوزیشن لائسنس (سالانہ)1000/-روپے
شکار کے دیگر شرائط وہی ہونگے۔ جو کہ خیبر پختونخواکے جنگلی حیات اور حیاتیاتی تنوع کے قانون مجریہ 2015اور اس کے تحت بنائے گئے ضوابط میں دیئے گئے ہیں ۔ اس امر کا اعلان محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوافارسٹ آفس شامی روڈ پشاور کی جانب سے کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
15791