Chitral Times

Jun 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تورکہو روڈ پر استارو کے مقام پہاڑی پتھر لگنے سے نوجوان جان بحق

شیئر کریں:

تورکہو روڈ پر استارو کے مقام پہاڑی پتھر لگنے سے نوجوان جان بحق

اپرچترال (نمائندہ چترال ٹائمز) تورکہو روڈ پر استارو دیغڑی کے مقام پہاڑی پتھر لگنے سے نوجوان جان بحق ہوگیا ہے،زرائع کے مطابق تریچ جانے والی گاڑی میں سوار نوجوان محمد اسحاق ولد زارگوڑی ساکن تریچ شوچ،  استارو کے مقام پر گاڑی سے اتر کر جب راستے سے ملبہ ہٹانے میں مصروف تھے کہ اس دوران پہاڑی پتھر نوجوان کے سر پر لگا ہے اوروہ گہری کھائی میں جا گرا ہے جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جان بحق ہوگیا۔ بعد ازاں مقامی لوگوں نے لاش کھائی نکال کر ورثاء کے حوالہ کی ۔ چترال میں دو دنوں کے اندر یہ دوسرا واقعہ کے کہ پتھر لگنے سے نوجوان جان بحق ہوگیا اس سے پہلے گزشتہ دن گرم چشمہ میں ایک طالب علم بھی سرپرپتھر لگنے سے جان بحق ہوگیا تھا۔   یادرہے کہ علاقے کے عوام گزشتہ دن  چترال ٹائمز کی وساطت سے استارو دیغڑی کے مقام سے ملبہ ہٹاکر راستہ ٹریفک کے لیے ہموار کرنے کی اپیل کرچکے تھے۔ جہاں آج یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

دریں اثنا پی ٹی آئی رہنما اور چیئرمین ولج کونسل تریچ خواجہ خلیل نے ضلعی انتظامیہ سے پسماندگان کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ وہ اس افسوسناک واقعے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان سے رابط میں ہے،
اس موقع پر مولانا احسان سمیت اہالیان استارو اور تمام ان لوگوں کا شکریہ ادا کیاہے کہ جنہوں نے موقع پر لاش کو کھائی سےنکالنے میں مدد کی

chitraltimes istaru torkhow road dighili a man killed 2 chitraltimes istaru torkhow road dighili a man killed 1 1

chitraltimes istaru torkhow road dighili a man killed m ishaq file photoفائل فوٹو


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
86674