Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تورکھو اجنو کے  پانچویں اور آٹھویں جماعت کے ایسیسمنٹ ٹیسٹ اجنو میں ھی منعقد کرائے جائے…والدین

شیئر کریں:

تورکہو ( نمائندہ چترال ٹائمز )گورنمنٹ ہائی سکول تورکھو اجنو کے  پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بچوں کو اس سال پشاور بورڈ کے ایسیسمنٹ ٹیسٹ (Assessment Test) کیلئے  تقریباً 30 اور 20کلومیٹر دور ورکوپ اور شاگرام جانا پڑے گا ۔تفصیلات کے مطابق ابھی حالیہ کلاس ہشثم اور پنجم کے ایسیسمنٹ ٹیسٹ کے لئے اجنو کے چھوٹے بچوں کے لئے ایک ایسی دور دراز سکول کا  انتخاب کیا گیا ہے جو سراسر ناانصافی ھے اور یہ معصوم بچے اسانی سے وھاں نہیں پنچ سکتے اور والدین میں پریشانی بڑھتی جاری ھے کیونکہ ابھی بارشیں شروع ھیں اوپر سے پتھر اور برفانی تودہ گرنےکا خطرہ ھے اور خطرے سے خالی نہیں ہے اس لیے محکمہ تعلیم کے افسران اور بلائ حکام سے گزارش کی ھے کہ اس فیصلہ پر نظر ثانی کریں اور ہر سال کی طرح یہ امتحانات بھی گورنمنٹ ہائی سکول اجنو ھی  میں منعقد کرائے جائے.

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
6998