Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ خیبر پختونخوانے سالانہ انتخابات کی شیڈول کا اعلان کردیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )تنظیم اساتذہ پاکستان صو بہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری نشرواشاعت میاں ضیاء الرحمن کے مطابق تنظیم اساتذہ پاکستان صو بہ خیبر پختونخوا نے تحصیلوں /اضلاع اور صو با ئی سطح پر سا لانہ انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔14-10-2018سے
31-10-2018تک تمام تحصیلوں کے لئے خفیہ رائے دہی ک بنیاد پر صدر ،سیکرٹری اور سیکرٹری مالیات کے انتخاب عمل میں لا یا جائے گا
یکم نومبر2018سے 30نومبر تک اضلاع کی سطح پر ذمہ داران کا انتخاب ہو گا ۔اور دسمبر میں خفیہ رائے دہی کے ذریعے صوبا ئی کا بینہ کا انتخاب عمل میں لا یا جا ئے گا ۔ یہ بات تنظیم اساتذہ کے صو بائی صدر خیر اللہ حواری نے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتائی ہے ۔ انہوں نے مذید کہا ہے کہ اضلاع اور صو بے کے انتخاب کیلئے تاریخو ں اور ناظمین انتخاب کا اعلان 14اکتوبر2018کو کیا جائے گا ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
14460