Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تنظیم اساتذہ خیبرپختونخواکے سالانہ انتخابات، خیراللہ حواری دوبارہ صوبائی صدرمنتخب

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )تنظیم اساتذہ پاکستان صو بہ خیبر پختونخوا کے سالانہ صو بائی انتخابات زیر نگرانی مرکزی سیکرٹری جنرل حمید الحق تنظیم منزل پشاور میں خفیہ رائے دہی کی بنیاد پر مکمل ۔تفصیلات کے مطابق خیر اللہ حواری ہیڈ ماسٹر ضلع کرک صو بائی صدر صاحبزادہ صادق جان (SS)ضلع دیر پائین نائب صدر ،ڈاکٹر محمد ناصر پرنسپل ضلع نو شہرہ سیکرٹری،عبید اللہ (HPST)ضلع پشاور جائنٹ سیکرٹری،شمشاد خان جھگڑاSST ) ( ضلع پشاور سیکرٹری مالیات جبکہ میاں ضیاء الرحمن (SPET)ضلع پشاور سیکرٹری نشرو اشاعت منتخب ہو گئے اور ڈاکٹر محمد روؤف ،ہدایت اللہ،سید چراغ الدین اور سید محمد شاہ باچا مرکزی مجلس انتظامیہ کے ممبر ز منتخب ہو گئے ۔مرکزی سیکرٹری جنرل حمید الحق نے نو منتخب کا بینہ کے عہدیداران سے حلف لیا


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
16613