Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تنخواہوں یا پینشن کا حصول،لاک ڈاون کے باوجود چترال شہر میں لوگوں کا غیر معمولی رش

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پیر کے دن چترال شہر میں لوگوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا جوکہ گزشتہ کئی دنوں سے بہت کم رہ گئی تھی۔ چترال کے مختلف بازاروں اتالیق بازار، پولو گراونڈ روڈ، شاہی بازار، نیوبازار سمیت بائی پاس روڈ میں موجود ہجوم نارمل حالات کے مانند ذیادہ تھا جب مہینے کے شروع میں اکثر لوگ تنخواہوں اور پنشن کی وصولی کے ساتھ ساتھ خریداری کے لئے بڑی تعداد میں بازار کا رخ کیاکرتے تھے۔ جنرل اسٹوروں پر گہماگہمی دیکھنے میں آئی اور خریداروں کے واپس آنے سے دکانداروں کی خوشی ان کے چہروں سے عیاں تھی۔ کرونا وائر سے بچاؤ کے لئے آپس میں چھ فٹ کا فاصلہ رکھنے کے مشورے اور اپیل دھرے کے دھرے رہ گئے اور بازار میں لوگ معمول کی طرح ایک دوسرے سے گھل مل گئے۔ درین اثناء چترال پولیس اور چترال سکاوٹس کی طرف سے میگافون کے ذریعے آگہی مہم زور وشور سے جاری ہے اور دن میں کئی مرتبہ چترال ٹاؤن اور مضافات میں کرونا وائرس بچاؤکے سلسلے میں عوام کو تفصیلی ہدایات دی جارہی ہیں۔

chitral bazar lockdown
chitral bazar lockdown

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
33991