Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ٹی ایم اے اسٹاف کا احتجاج جاری ، ڈپٹی کمشنر لوئرچترال محمد عمران خان نے کیمپ کا دورہ کیا 

Posted on
شیئر کریں:

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ٹی ایم اے اسٹاف کا احتجاج جاری ، ڈپٹی کمشنر لوئرچترال محمد عمران خان نے کیمپ کا دورہ کیا

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ)تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے ) چترال لوئیر کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج جاری ہے، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے ٹی ایم اے افس چترال کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز عدنان حیدر ملوکی  بھی موجود تھے۔  ڈپٹی کمشنر نے احتجاج پہ بیٹھے ٹی ایم اے سٹاف کی کیمپ کا دورہ کیا اور عملے سے ملاقات کی۔ انھوں نے احتجاجی ملازمین سے ان کے مسائل دریافت کیں ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وہ ٹی ایم اے سٹاف کی ڈیوٹی کو سراہتے ہیں ۔ جو چترال ضلع کی خوبصورتی اور صفائی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایم اے سٹاف کا کیس ترجیحی بنیادوں پر صوبائی حکومت کے نوٹس میں لاکر اس مسلے کے مستقل حل کی یقین دہانی کرائی۔

chitraltimes tma chitral staff strike dc visited 2

خوشحال خیبر پختونخواہ پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ لوئر چترال متحرک۔

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ)ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لوئر چترال  محمد عمران خان کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز / پرائس مجسٹریٹ عدنان حیدر ملوکی نے گوشت کے دکانوں اور پولٹری شاپس , کا معائنہ کیا ۔ پہلے سے زبح شدہ چکن بحق سرکار ضبط کر کے تلف کرادیا گیا۔ سرکاری نرخنامے سے زائد قیمتیں وصول کرنے پر ملوث دکانداروں کو بھاری جرمانے کیۓ گۓ۔ اور کئی دکان سیل کر دیۓ گۓ۔اے اے سی نے دکانداروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں۔خلاف ورزی کی صورت میں ملوث دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔

 

ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد عمران یوسفزئ نے شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی کا دورہ کیا ۔ اساتذہ اور طلباء سے ملاقات کی ۔

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ)ڈپٹی کمشنر نے شہید ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ شہید سول سروس کا درخشان ستارہ تھا۔ اسامہ  کے خدمات کا ہم سب کھلے دل سے اعتراف کرتے ہیں
۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی چترال کے لئے شہید کی طرف سے ایک عظیم تحفہ ہے ۔ ہم سب مل کر اس اکیڈمی کو اس کی حقیقی وژن کے مطابق کامیاب بنائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے طلباء کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر اپنی تعلیم جاری رکھنے کی تاکید کی ۔
ڈپٹی کمشنر نے اسامہ اکیڈمی میں کیرئیر کونسلنگ کو تمام کورسز کا لازمی حصہ بنانے کی ہدایت کر دی ۔ اس حوالے سے دوسرے اداروں کی خدمات حاصل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائ ۔
ڈپٹی کمشنر نے سی ایس ایس اور پی ایم ایس کی تیاریوں کے حوالے سے سیمینار منعقد کرنے اور ساتھ ساتھ اس حوالے سے کلاسز کا بھی بہت جلد آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وہ خود بچوں کو پڑھائنگے۔اور اس حوالے سے دیگر سول سروس کے آفیسروں کی خدمات بھی حاصل کئے جائیں گے ۔

chitraltimes DC lower imran khan meeting with department head ecp 1 chitraltimes dc imran visit osama carier academy

chitraltimes DC lower imran khan meeting with department head ecp 2

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
83787